آر بی آئی بنام حکومت: مودی حکومت نے مانگے تھے3.6لاکھ کروڑ روپے ، آر بی آئی نے ردکرڈالا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th November 2018, 12:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی8نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکز کی مودی حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کے بیچ چل رہے معاملے کے بیچ انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے 3.6 لاکھ کروڑ روپے کی سر پلس (اضافی) رقم مانگی گئی تھی ، جس کو سینٹرل بینک نے ٹھکرا دیا تھا۔ انڈین ایکسپریس میں شائع سنی ورما کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے یہ تجویز ریزرو بینک کو دی گئی تھی۔ تجویز میں ریزرو بینک کے پاس جمع کل رقم یا پونجی 9.59 لاکھ کروڑ میں سے 3.6 لاکھ کروڑ روپے کی افزود رقم مرکزی حکومت کو دینے کی بات کہی گئی تھی۔وزارت خزانہ کی جانب سے دی گئی تجویز میں کہا گیا تھا کہ اس رقم کی دیکھ ریکھ مرکزی حکومت اور ریزرو بینک مل کر کر سکتے ہیں۔ انڈین ایکسپریس نے بینک سے جڑے اپنے ذرائع کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت کو بینک کے خزانے سے اتنی بڑی رقم دینے کے بعد معیشت پر برا اثر پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسی وجہ سے حکومت کی اس تجویز کو بینک کی جانب سے نامنظور کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ، اس بارے میں وزارت خزانہ نے دلیل دی تھی کی سر پلس ٹرانسفر سے جڑے موجودہ سسٹم کو بینک نے گزشتہ سال جولائی میں ‘ ایک طرفہ منظوری ‘ دے دی ، جبکہ جس میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی اس میں بینک کے بورڈ میں حکومت کی جانب سے نامزد دو نمائندے شامل ہی نہیں تھے۔حکومت کی رائے ہے کہ کل پونجی کو لے کر سینٹرل بینک کا اندازہ ضرورت سے زیادہ ہے۔ اس وجہ سے اس کے پاس 3.6 لاکھ کروڑ روپے کی اضافی رقم ہے۔ ذرائع کے مطابق ، وزارت خزانہ نے آر بی آئی کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ مالی سال 2017سے 2018سے اپنی سر پلس پونجی کی کل رقم حکومت کو ٹرانسفر کردے۔رپورٹ کے مطابق ، آر بی آئی نے مالی سال 2017 سے 2018 میں حکومت کو 30659کروڑ روپے کی سر پلس رقم حکومت کو ٹرانسفر کی تھی۔ وہیں 2017 ۔ 2018میں 50ہزار کروڑ روپے کی سر پلس رقم حکومت کو دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...