بورویل حادثوں کے لئے ریاستی حکومت ذمہ دار کاویری کو زندہ نکالنے کی کوششیں جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 10:21 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:23؍اپریل(ایس او نیوز؍صدیق آلدوری) بلگام ضلع اتھنی تعلقہ کے جھنجرواڈ دیہات کی مضافات میں زیر کھدائی بورویل کے کھڈمیں گرچکی 6؍سالہ کاویری کو اس بورویل سے زندہ باہر نکالنے کی کوشش ہنوز جاری ہے۔ کاویری گزشتہ 24؍گھنٹوں سے اس بورویل کے کھڈ میں پھنسی ہوئی ہے اور اسے زندہ باہر نکالنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹرس ہیلپ ٹیم، فائر فورس، ہٹی گولڈ مائنز کی ریسکیو ٹیم اور ہیلپ لائن سے جڑے 500 سے زائد افراد کام پر لگے ہوئے ہیں اور ہرکوئی یہ دعا کررہا ہے کہ یہ بچی زندہ سلامت اس بورویل سے باہر نکال لی جائے۔ درین اثناء ہبلی میں آج اس حادثہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شٹر نے ایک بیان میں کہاہے کہ کرناٹک میں باربار ایسے حادثات رونما ہورہے ہیں۔ اس کے لئے ریاستی حکومت ہی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب کہیں بورویل کھودا جاتاہے اور وہ ناکام رہ جائے تو اسے فوری طورپر بند کردینے کی جانب ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ کو توجہ دینی پڑتی ہے۔ لیکن افسروں کی لاپروائی اور حکومت کی عدم توجہ سے ایسے حادثات رونما ہورہے ہیں۔ عام طورپر بورویل کھودنے والی کمپنیوں پر یہ شرط عائد ہوتی ہے کہ بورویل کھدائی کے بعد پانی نہ ملے تو اسے فوراً بندکردیں۔ اس وقت کمسن کاویری کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی جانی ہے اور آئندہ ریاست میں ایسے حادثات نہ ہوں اس پر سخت نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...