حکومت تمام شہریوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کی پابند: وزیر اعلیٰ سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2017, 12:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16/ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے یہاں کہا کہ آبادی زیادہ ہو تو بیماریاں بھی زیادہ ہوتی ہیں۔اس لئے بیماری کاپتہ چلتے ہی بروقت علاج کروانے سے بیماری سے چھٹکارا مل جاتاہے۔ تمام شہریوں کو علاج کی سہولت ملنی چاہئے۔ حکومت کا مقصد بھی یہی ہے۔ ریاست کے تمام شہریوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کی حکومت پابند ہے۔ شہر کے وانی ولاس اسپتال میں ہائی ٹیک ریسرچ سنٹر عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا ’’ اس سہولت سے غریبوں کے علاج میں مدد ملے گی۔ میں خود بھی ذیابطیس کا ایک مریض ہوں۔ ایسے مریضوں کے علاج میں یہاں مدد ملے گی۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس میں اگر ٹھیک سے دیکھ بھال کی جائے تو مریض زیادہ دنوں تک جی سکتا ہے۔ اس تقریب میں وزیر برائے طبی تعلیم شرناپرکاش پاٹل رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان، سماجی کارکن ایوب خان اور دیگر بھی حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...