جلد آئیں گے ایک ہزار کے نئے نوٹ،پرنٹنگ کاکام شروع

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2017, 10:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کی معیشت میں نئے پانچ سو اور دو ہزار کے نوٹ چلن میں آنے کے بعد اب حکومت ایک ہزار کے نوٹ بھی مارکیٹ میں لانے کی تیاری میں ہے۔مرکزی حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)ایک ہزار روپے کے نئے نوٹ کو جاری کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔دراصل، گزشتہ سال8نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کالے دھن اور جعلی نوٹوں پرلگام لگانے کے لئے نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اس وقت چلن میں رہے پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ منسوخ ہو گئے تھے۔ایک انگریزی اخبار کے مطابق مرکزی حکومت کے سینئر افسر کا دعوی ہے کہ نوٹ بندی کے بعد رد ہوئے ایک ہزار روپے کے نوٹ کی جگہ نئے ایک ہزار روپے کی کرنسی مارکیٹ میں آ جائے گی۔ذرائع کے مطابق ریزرو بینک نے ایک ہزار روپے کے نئے نوٹوں کی پرنٹنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔مرکزی حکومت کے ذرائع کے مطابق ریزرو بینک کی منصوبہ بندی پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نئے نوٹوں کو ایک ساتھ جاری کرنے کا تھا لیکن 8نومبر کے بعد دو ہزار روپے کے بینک نوٹ کے جاری ہونے کے بعد مچی افرا تفری کے درمیان ریزرو بینک اور حکومت نے پانچ سو روپے کے نوٹ کو جلدی جاری کر دیا تھا،تاہم سرکاری ذرائع نے کہا کہ ایک ہزار روپے کے نئے نوٹ کو جاری کرنے کی تاریخ پرابھی کچھ نہیں کہاجاسکتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...