کشمیر میں ملک مخالف عناصرسے سختی کے ساتھ نمٹ رہی ہے حکومت

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd July 2016, 8:10 PM | ملکی خبریں |

شاہنواز حسین نے کہا،اپنے لوگوں کیلئے 56انچ سینہ کی ضرورت نہیں
رانچی23جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے آج یہاں دعویٰ کیاکہ جموں کشمیر میں مرکزی حکومت ملک مخالف کام کررہے لوگوں کے ساتھ سختی سے نمٹ رہی ہے۔لیکن بی جے پی کی حکومت وہاں’’ہینڈل ود کیئر‘‘کی پالیسی پر کام کر رہی ہے کیونکہ وہاں اپنے ملک کے گمراہ لوگوں سے نمٹنا ہے۔شاہنواز حسین نے آج یہاں جموں کشمیر میں بگڑے حالات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جموں کشمیر میں بی جے پی،پی ڈی پی کی مخلوط حکومت نے بگڑے حالات سے بہت رعایت کے ساتھ نمٹا۔جموں کشمیر کی عوام اپنے ملک کی ہے، چنانچہ اس کے ساتھ سرحد کے آگے سختی نہیں کی جا سکتی ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ آج کے حالات میں کشمیر وادی میں امرناتھ یاترا پر گئے لوگ بھی پتھربازوں کے ہاتھوں پٹ رہے ہیں اور وہاں تعینات فوج تک ان کی کوئی مدد نہیں کر رہی ہے، ایسے میں مودی کے56انچ کے سینے کے بارے میں کیاسمجھاجائے، اس پر شاہنواز نے کہاکہ اپنے ملک کے لوگوں سے نمٹنے کیلئے 56انچ کا سینہ نہیں کیاجاتاہے۔56انچ کاسینہ دشمنوں سے نمٹنے کیلئے ہے۔اب تو یہ سینہ 56انچ کا ہی نہیں دو انچ اور بڑا 58انچ کا ہو گیا ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ کشمیر میں پتھر بازی کر رہے فسادیوں سے حکومت سختی سے نمٹ رہی ہے لیکن وہاں کے لوگ ملک کے شہری ہیں اورپاکستان اور علیحدگی پسندوں کی طرف سے بھڑکائے گئے ہیں لہٰذا ان کے خلاف ایک حد سے آگے سختی نہیں کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...