ریاستی حکومت ڈاکٹروں کو مناسب سیکورٹی مہیا کرائے:نڈا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 24th March 2017, 7:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:24/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر میں سیکورٹی کے مطالبہ کو لے کر چل رہی ڈاکٹروں کی ہڑتال کی حمایت میں دہلی کے ریسیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے بعد وزیر صحت جے پی نڈا نے مہاراشٹر حکومت سے ڈاکٹروں کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے ڈاکٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کام پر واپس آئیں۔ساتھ ہی ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ڈاکٹروں کو سیکورٹی مہیا کرائیں۔اس سے پہلے پیر کو بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر وکاس مہاتمے نے بھی راجیہ سبھا میں ڈاکٹروں کے ساتھ مار پیٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا تھا۔وکاس مہاتمے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کوئی ڈاکٹر جان بوجھ کر مریضوں کو نقصان نہیں پہنچاتا ہے، پھر بھی ڈاکٹروں کے خلاف مسلسل حملے بڑھتے جا رہے ہیں، جس پر حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔غور طلب ہے کہ ممبئی میں ڈاکٹروں کے خلاف حال ہی میں ہوئے تشدد کے بعد ملک بھر کے ڈاکٹر ہڑتال پر جانے کی بات کہہ رہے ہیں۔دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)کے ترجمان ڈاکٹر امت گپتا نے اس معاملے پر کہا کہ ڈاکٹر کا یونین ممبئی میں ہوئے اس حملے کی مذمت کرتا ہے۔مہاراشٹر کے کچھ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کے ساتھ مار پیٹ کے واقعات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔اتوار کوساین اسپتا ل میں ایک مریض کی موت کے بعد مریض کے تیمارداروں نے ایک ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ طور پر مارپیٹ کی تھی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی جان خطرے میں ڈال کر مریضوں کا علاج نہیں کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...