ریلوے کی کارروائیو ں میں نئی لائنوں کا قیام ، بڑی لائن بدلنے ، ریلوے لائنوں کودوہرا کرنے اور حفاظتی انتظامات پر خاص توجہ:حکومت

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th August 2018, 12:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:9/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پچھلے چار برسوں کے دوران 2555 کلو میٹر نئی لائن بچھائی گئی ، 3396 کلو میٹر طویل چھوٹی لائن کو بڑی لائن میں تبدیل کیا گیا اور 3577 کلو میٹر لائن کو دوہرا کیا گیا۔ 18-2017 کے دوران 1862 کلو میٹر لائنوں کو انتظام کیا گیا جن میں 409 کلو میٹر طویل نئی لائنیں ، 454 کلو میٹر چھوٹی لائن کی بڑی لائن میں تبدیلی اور 999 کلو میٹر لائن کو دوہرا کرنے کا کام شامل ہے۔ ہندستان کا ریلوے کا محکمہ سب سے زیادہ ترجیح حفاظت کے پہلو کو دیتا ہے اور اس سلسلہ میں تمام اقدامات مستقبل بنیاد پر کئے جاتے ہیں۔ ان میں ٹرینوں کے بحفاظت دوڑنے کا تکنالوجی کا درجہ بڑھانے کا کام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 18-2017 کے دوران ریلوے لائنوں کی تجدید کے حفاظتی کام کو اعلی ترین ترجیح دینے کی وجہ سے کم مقدار میں ریلوے لائنوں کا کام ہوسکا۔ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہین نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...