گورکھپور ، پھولپور اور ارریہ میں ہوں گے11مارچ کو لوک سبھا ضمنی انتخاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th February 2018, 8:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کی گورکھپور اور پھولپور پارلیمانی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں طویل عرصے سے جاری شکوک کو ختم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دونوں سیٹوں پر 11مارچ کو پولنگ کرانے کاآ ج اعلان کردیا۔ اسی کے ساتھ بہار کی ارریہ پارلیمانی سیٹ اور ریاست کی بھابا اور جہان آباد اسمبلی سیٹوں کے لئے بھی 11 مارچ کو ہی ضمنی انتخابات ہوں گے۔گورکھپور کی سیٹ یوگی آدتیہ ناتھ کے یوپی کا وزیر اعلی بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ جبکہ مسٹر کیشو پرساد موریہ کو اتر پردیش کا نائب وزیر اعلی بنائے جانے سے پھولپور پارلیمانی سیٹ خالی ہوئی تھی۔دونوں سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے طویل عرصے سے سیاسی حلقوں میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ضمنی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 13 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے اور کاغذات کی جانچ 21 فروری کو کی جائے گی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 23 فروری ہے۔ تمام سیٹوں پر 11 مارچ کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 14 مارچ کو اعلان کئے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...