صدارتی انتخابات:گوپال کرشن گاندھی نے کہا کہ میری امیدواری پر بات کرنا جلدبازی ہوگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2017, 12:07 PM | ملکی خبریں |

 

نئی دہلی، 16؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )صدارتی انتخابات کو لے کر اپوزیشن میں بی جے پی کے خلاف گوپال کرشن گاندھی کو اتارنے کی باتیں سامنے آ رہی تھی،لیکن جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے لیے ان کی امیدواری کے بارے میں کہنا کچھ کہنا ممکن نہیں ہے،اس پر بات کرنا ابھی جلدبازی ہوگی۔جب ان سے انتخابات کے لیے امیدواری کو لے کر ان کے منصوبہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ابھی کوئی رد عمل نہیں دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بات کرنا ابھی جلدبازی ہوگی، میں ابھی اس کے لیے تیار نہیں ہوں۔غورطلب ہے کہ صدراتی امیدوار کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں میں دو ناموں پر اتفاق رائے بن رہا تھا ، جس میں گوپال کرشن گاندھی کا نام سب سے آگے ہے ۔اس کے علاوہ سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کے نام پر بھی بحث ہے۔اس بابت کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے گوپال کرشن گاندھی سے بات بھی کی ہے۔ممتا بنرجی نے بھی گوپال کرشن گاندھی کو صدارتی امیدوار بنائے جانے کے حق میں ہیں۔گوپال کرشن گاندھی نے یہ بتایا کہ اپوزیشن کے رہنما ؤں نے ان کو صدارتی انتخابات میں امیدوار بنانے کو لے کر بحث بھی کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے قبل 2012میں ترنمول کانگریس اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نائب صدر کے الیکشن لڑنے کی تجویز دی تھی ، لیکن انہوں نے اس کو ٹھکرا دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...