تبدیلی کی صورت میں سعودی عرب سے بہتر تعلقات ممکن:حسن روحانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 12:26 PM | عالمی خبریں |

تہران10دسمبر (ایجنسی)ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات استوار کیے جا سکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے آج نشر کی جانے والی اپنی تقریر میں کہا کہ اگر یمن پر بمباری کا سلسلہ ترک کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کو ختم کر دے، تو دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان رابطوں کو جعلی بھی قرار دیا۔ سعودی عرب نے 2016 سے ایران میں واقع اپنے سفارتی عمارتوں پر کیے جانے والے حملوں کے بعد سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔ آج نشر ہونے والی ایک تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ خطہ کے حریف ’’اچھے تعلقات‘‘ رکھ سکتے ہیں اگر سعودی عرب، اسرائیل کے ساتھ ’’جھوٹی دوستی‘‘ ختم کر دے اور یمن میں ’’غیر انسانی بمباری‘‘روک دے۔یمن میں سعودی زیر قیادت اتحاد گزشتہ دو سالوں سے ایران نوا ز حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔سعودی عرب نے جنوری 2016ء میں اس وقت ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے جب سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم دین کی سزائے موت پر عملدرآمد کے ردعمل میں ایران میں مظاہرین نے سعودی سفارتی مشنز پر حملہ کئے تھے۔اس تناؤ میں گزشتہ ماہ اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب حوثی باغیوں نے ریاض کی طرف ایک بیالسٹک میزائل داغا۔ ریاض کا الزام ہے کہ یہ مزائل ایران نے حوثیوں کو فراہم کیا تھا لیکن تہران اس دعوے کو مسترد کرتا ہے۔سعودی عرب نے اسرائیل کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم تو نہیں کیا لیکن ایران سے مخاصمت کے معاملے پر ان کے مفادات مشترکہ ہیں۔صدر روحانی کا اپنی تقریر میں کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں ہم خطے میں امن و استحکام بحال کر چکے ہیں‘لیکن میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ سلامتی کے مسائل حل ہو چکے ہیں تاہم خطہ میں دہشت گردی کا مرکزی ستون تباہ ہو چکا ہے۔ان کا اشارہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کی طرف تھا۔روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یروشلیم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران، فلسطینیوں اور ’’القدس‘‘کی حمایت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...