سیول سروس میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے زبردست خوش خبری؛ مینگلور میں ایس سیول سروس اکیڈمی میں دی جارہی ہے بہترین کوچنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd May 2018, 3:46 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلور 23/مئی (ایس او نیوز)  ملک کی  ایڈمنسٹریشن میں مسلمانوں کی تعداد نہ کے برابر ہونے کی وجہ سےآج پورے ملک کے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے ، جس کو دیکھتے ہوئے نوجوانوں میں بیداری پیدا کی جارہی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں  ملک کی ایڈمنسٹریشن میں شامل ہوکر   ملک کی ترقی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور  قوم  و ملت کی بھی خدمت کریں۔ جس کے لئے   سیول سروس امتحانات دینا ضروری ہوتا ہے۔ 

یونین پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات کے ذریعے کوئی بھی گریجویٹ نوجوان  ملک کی ایڈمنسٹریشن، انڈین پولس سروس، انڈین فوریسٹ سروس، انجینرنگ سروس وغیرہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ مگر اس کے لئے صحیح گائیدلائنس، صحیح کوچنگ اور صحیح رہنمائی ہونا بے حد ضروری ہے۔

ریاست کرناٹک کے عوام بالخصوص مسلمانوں کے لئے زبردست خوش خبری یہ ہے کہ اسی مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے مینگلور میں  چھ سات مسلم ذمہ داروں نے  اس بات کا بیڑہ اُٹھایا اورنوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو  سیول سروس امتحانات دینے کے تعلق سے مکمل ٹریننگ اور کوچنگ فراہم کرنے ایک اکیڈمی ایس سیول سروس کے نام سے قائم کی، جہاں  پروفیشنل اسٹاف کےذریعے فل ٹائم کوچنگ دی جارہی ہے۔

نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے  ایس سیول سروس اکیڈمی کے پروجکٹ ڈائرکٹر نذیر احمد نے بتایا کہ پوری ریاست کرناٹک میں صرف یہی ایک اکیڈمی ہے جہاں رہائشی انتظام کے ساتھ  فل ٹائم ٹریننگ دی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیول سروس امتحان کے لئے گریجویشن  مکمل کرنا ضروری ہے، جس کے فوری بعد اکیڈمی جوائن کرکے دس ماہ کا فل ٹائم کورس کرنا ہوتا ہے۔ فی الحال اکیڈمی میں 25 طلبا کی گنجائش ہے، مگر طلبہ کی بڑھتی دلچسپی اور اُن میں پائی جانے والی بیداری کو دیکھتے ہوئے عنقریب  اکیڈمی کو نئی عمارت میں منتقل کرکے  طلبا کی تعداد میں اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

ایس سیول سروس اکیڈمی کےصدر ایڈوکیٹ  سعدالدین صالحی نے بتایا کہ اکیڈمی میں جوائن ہونے سے قبل طلبا کا انٹرینس ٹیسٹ اور اُن کا پرسنل انٹرویو لیا جاتا ہے، جس میں کامیاب ہونے کے بعد ہر سال  25 طلبا کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

ایس سیول سروس اکیڈمی میں ماڈرن ٹیچنگ کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہے۔ لائبریری کم ریڈنگ روم، ڈسکشن روم، ایڈمنسٹریٹیو آفس، پرئیر روم، کھانے اور رہنے کا مناسب انتظام وغیرہ  تمام سہولیات دستیاب ہیں۔

اکیڈمی میں سیمنیار، ورک شاپ، آرینٹیشن/ٹالک سیشن سمیت سماجی حالات پر بھی وقتاً فوقتاً پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ طلبا کو  امتحانات کے تعلق سے تمام معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اُنہیں آئی اے ایس، آئی پی ایس ودیگر اعلیٰ آفسران سے بھی ملانے اور اُن سے بھی معلومات  حاصل  کرنے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔

ایڈوکیٹ سعدالدین صالحی نے مزید بتایا کہ طلبا کو سیول سروس کے امتحانات کے لئے مکمل طور پر تیار کرنے وقتاً فوقتاً  دہلی، چینائی، بنگلور اور حیدرآباد وغیرہ سے بھی ماہرین کو بلاکر طلبا سے  آمنے سامنے تبادلہ خیال کرایاجاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ ماہرین کی رہائش طلبا کے ہوسٹل میں ہی رہتی ہے، اس بنا پر طلبا  باہر سے بلائے گئے ماہرین سے بہت جلد گھل مل جاتے ہیں اور اُن سے بھی مکمل رابطے میں رہتے ہیں۔

مینگلور، اُڈپی،  بھٹکل، ہوناور، گلبرگہ  اور ہاویری سے کافی طلبا  اکیڈمی میں  جوائن ہوئے ہیں، مگر جناب سعدالدین صالحی صاحب کہتے ہیں کہ اکثر طلبا جو نہایت ذہین اور ہونہار ہوتے ہیں کا تعلق غریب گھرانے سے ہوتا ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ سبھی غریب طلبا  کو فری اسکالرشپ کے ذریعے  اکیڈمی میں داخلہ دلوانا ممکن نہیں ہوتا، وہ چاہتے ہیں کہ اکیڈمی کو مضبوط کرنے  صاحب خیر حضرات بھی مالی تعائون کریں  اورمالی طور پر مضبوط گھرانوں کے طلبہ بھی اکیڈمی میں داخلہ لیں تو وہ ہونے والے نقصانات کی ایک حد تک  بھرپائی کرسکتے ہیں۔

جناب سعدالدین صالحی صاحب نے بالخصوص بھٹکل کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مینگلور میں واقع اس اکیڈمی سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں، انہوں نے بھٹکل کے ذمہ داران سے بھی درخواست کی کہ وہ بھٹکل کے نوجوانوں میں  سیول سروس کے تعلق سے بیداری  پیداکرنے  کی کوشش کریں اوردلچسپی رکھنے والے  نوجوانوں کو اس اکیڈمی میں جوائن ہونے کی ترغیب دیں۔

خیال رہے کہ بنگلور  ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ جناب سعدالدین صالحی صاحب کرناٹکا  APCR کے بھی صدر ہیں اور قوم وملت کی خدمت میں برابر لگے ہوئے ہیں، ان سے موبائل نمبر 9845396530  پر رابطہ  کیا جاسکتا ہے۔

مینگلور میں اکیڈمی کا اڈرس یہ ہے:

ACE CIVIL SERVICE ACADEMY
Near Vishwas Royal Apartment, Mission compound,
Balmatta, Mangalore
Phone: 7090109997
Email: [email protected]
Website: ace-ias.com

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...