چھ ہفتے میں پٹرول 12 روپئے اور ڈیزل 14 روپئے تک ہوا سستا، جانیں آج کی نئی قیمت

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 27th November 2018, 1:23 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،27 نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو پٹرول 42 پیسے اور ڈیزل 40 پیسے سستا ہوا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 74.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 68.89 روپے فی لیٹر پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی بنی ہوئی ہے۔ دوسری طرف، روپئے نے بھی ڈالر کے مقابلہ مضبوطی حاصل کر لی ہے۔ اس کا فائدہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی کے طور پر مل رہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ 53 دنوں میں پٹرول کی قیمت 11.73 روپے فی لیٹر تک کم  ہو گئی ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمتوں میں 13.64 روپے فی لیٹر کی کمی درج ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سرمائی سیشن میں رافیل اور آر بی آئی کی خودمختاری کامسئلہ اٹھایاجائے گا:غلام نبی آزاد

کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے پیر کو کہا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں رافیل طیارے سودے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی)کے قیام کا مطالبہ اور ریزرو بینک کی خود مختاری اور جانچ ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال سمیت کئی دیگر مسائل اٹھائے جائیں گے ۔

مودی حکومت غیر قانونی طریقے سے سوچھ توانائی کے پیسے کوکہیں اورلگارہی ہے: سیتا رام یچوری

کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کے سیکریٹری جنرل سیتا رام یچوری نے پیر کو الزام لگایا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ریاستوں کو جی ایس ٹی میں ان کے حصے کی ادائیگی کے لئے سوچھ توانائی فنڈ کی رقم غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی ہے۔

اقلیتی تعلیمی پروگرام میں آندھرا پولیس کے ذریعہ زیادتی کی پاپولر فرنٹ نے کی مذمت

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ایم محمد علی جناح نے آندھرا پردیش میں پاپولر فرنٹ کے ایک تقسیمِ اسکالرشپ پروگرام میں کچھ پولیس افسران کی خلل اندازی اور جھوٹے الزامات میں تنظیم کے زونل سکریٹری و دیگر ضلعی لیڈران کی من مانی گرفتاری اور انہیں زدوکوب کرنے کے طریقے کی سخت ...

کاروار : نجومی اور جوتشی سے اپنے مستقبل کو معلوم کرنے کے بجائے اپنی سوچ وفکر کو بدلیں  : کروالی اتسوا میں کرشماتی ماہر ڈاکٹر ہولیکل نٹراج  

دنیا میں فریب،دھوکہ عام بات ہے مگر دھوکہ کے جال میں پھنسنا بڑی بےو قوفی اور غلط بات ہے۔ گھر توڑ کر واستو(توہم پرستی کے چلتے گھر کے دروازے اور کھڑکیوں کے رخ کو متعین کرنےو الا نجوم ) صحیح کرنے کے بجائے اپنی ذہنی سوچ وخیال کو بدل لیجئے۔ کرشموں کا کچا چٹھا نکالنےمیں ماہر ڈاکٹر ...