بی جے پی کا ساتھ دینے والے’ اچھے مسلمان‘ اور کانگریس کے ساتھ ہیں’ قاتل مسلمان‘۔ ایشورپا نے دیا سرٹی فیکٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st February 2018, 2:00 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو یکم ؍فروری (ایس او نیوز) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایشورپّا نے ایک نیا متنازع شوشہ چھوڑتے ہوئے مسلمانوں کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کیا ہے اور بی جے پی کے ساتھ آنے والوں کو’ اچھے مسلمان‘ اور کانگریس کا ساتھ نبھانے والوں کو’ قاتل مسلمان‘ کا لیبل لگادیا ہے۔

ایشورپّا نے ٹمکورو میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ’’ وہ مسلمان جنہوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کے 22اراکین کو قتل کیا تھا وہ کانگریس کے ساتھ ہیں۔ اور جو اچھے کرداروالے مسلمان ہیں وہ سب بی جے پی کے ساتھ ہیں۔جو قاتل ہیں وہ کانگریس کے ساتھ ہیں۔‘‘یاد رہے کہ بی جے پی کانگریس پر ہمیشہ یہ الزام لگاتی رہی ہے کہ وہ پاپولر فرنٹ اور اس کے سیاسی بازو سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی پشت پناہی کررہی ہے، جو کہ کرناٹکا میں سنگھ پریوار کے رضاکاروں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔

ایشورپا نے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اسدالدین اویسی کے ساتھ بی جے پی کی ساز باز ہونے کے ثبوت عوام کے سامنے پیش کریں۔اس سے دو دن قبل وزیر داخلہ نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی اور اویسی کے درمیان خفیہ سازباز ہوئی ہے۔ ایشورپّا نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ اس بات کے ثبوت نہیں پیش کرسکتے تو انہیں اپنے منصب سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔انہوں نے ریاستی سرکار پر مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس عوام کے اندر پھوٹ ڈالنے والی سیاست کررہی ہے،کیونکہ کرناٹکا میں ترقی کے موضوع پر بولنے کے لئے اس کے پاس کچھ بھی موجود نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔