منگلورو میں اپارٹمنٹس کا خواب دیکھنے والوں کے لئے سنہرا موقع؛ محتشم بلڈرس کے کرتا دھرتا ایس ایم ارشد دبئی کے دورے پر
منگلورو 15؍مارچ (ایس او نیوز) منگلورو کی ریئل اسٹیٹ دنیا میں اپنے اعلیٰ معیاری پروجیکٹس کی وجہ سے بڑا ہی معتبر نام قرار پانے والے محتشم کامپلیکس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ایس ایم ارشد اس وقت دبئی کے دورے پر ہیں۔ ان کا قیام 15مارچ سے20مارچ تک دبئی کے جوڈ پیالیس ہوٹل Jood Palace Hotel (سابق تاج پیلیس ہوٹل )میں رہے گا۔
یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ منگلورو جیسے ترقی پذیر شہر میں اپارٹمنٹس کی تعمیرات کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑا ہے اور ریئل اسٹیٹ کی دنیا میں منگلورو شہر نے اپنی ایک اہم جگہ بنالی ہے۔یہ شہر ہماری اپنی برادری کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے۔ اور ایسے روزبروز ترقی کے منازل طے کرنے والے شہر میں جناب ایس ایم ارشد نے جو اعتبار اور اعتماد سرمایہ کاروں کی نظروں میں پیدا کیا ہے وہ جگ ظاہر ہے۔ ماضی میں جناب ارشد محتشم نے جتنے بھی تعمیراتی منصوبے مکمل کیے ہیں ان کے بارے میں کسی کو کچھ بولنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، کیونکہ یہ منصوبے کتنے کامیاب اور شاندار ہیں وہ عمارتیں خود اپنی زبان سے کہہ رہی ہیں۔
اس مرتبہ ارشد صاحب جب دبئی کے دورے پر ہیں تووہ لوگ جنہیں منگلورو کے اپارٹمنٹس میں کوئی دلچسپی ہو، ان سے براہ راست ان کے نئے منصوبوں کے تعلق سے جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ فی الحال ان کے دو سوپر لگژری پروجیکٹس چل رہے ہیں۔ ایک پروجیکٹ اُوروا کے علاقے میں چل رہا ہے جس کانام Canopyہے جبکہ دوسرا پرجیکٹ نانتور کے علاقے میں ہے جس کانام Fernhill ہے۔
جن افراد کو بھی اس سلسلے میں بات چیت کرنی ہو یا معلومات حاصل کرنی ہو، وہ لوگ جناب ایس ایم ارشد سے 0569543646پر رابطہ قائم کرکے ہوٹل جوڈ پیالیس میں ان کے اس مختصر قیام کے دوران ملاقات کرسکتے ہیں۔اور اپنے خوابوں کی مناسب تعبیر کا خاکہ بنا سکتے ہیں۔
مینگلور میں نئے پروجکٹ کے تعلق سے مکمل معلومات کے لئے ذیل میں دی گئی وڈیو کلپ دیکھ کر بہت کچھ جان سکتے ہیں: