دہلی ہوائی اڈے سے چار دن میں ایک کروڑ روپے کا سونا ضبط، چار گرفتار
نئی دہلی ،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تقریبا ایک کروڑ روپے کے سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کسٹم محکمہ نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔محکمہ نے گزشتہ چار دن میں دو الگ الگ معاملوں میں تقریبا ایک کروڑ روپے کا سونا ضبط کیا ہے۔محکمہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کل دبئی سے یہاں پہنچنے پر ایک شخص کو روکا گیا۔اس کے سامان کی تلاشی لینے پر 2.3 تین کلو گرام کی 20سونے کی چھڑیں برآمد ہوئیں جن کی قیمت 69.73 لاکھ روپے ہے۔مسافر گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسرا معاملہ جمعہ کا ہے جس میں مسکت سے یہاں پہنچے تین افراد کو روکا گیا۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کی اور سامان کی تلاشی لینے پر 1.01کلو گرام وزنی سونے کی سات چھڑیں برآمد ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ ضبط سونے کی مارکیٹ کی قیمت 30.35 لاکھ روپے ہے۔