گوکرن مندر معاملہ :سپریم کورٹ نے دیاموجودہ حالت برقرار رکھنے کا حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th October 2018, 1:06 PM | ساحلی خبریں |

کاروار4؍اکتوبر (ایس او نیوز)گوکرن کے مہابلیشور مندر کا تنازعہ پھر ایک بار عدالتی کارروائی کا شکار ہوگیا اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اس کی موجودہ حالت(status quo) برقرار رکھناضروری ہوگیا جس کے نتیجے میں یہ مندر پھر ایک بار رامچندرا پور مٹھ کی تحویل میں چلا گیا۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں پہلے ریاستی حکومت کے مزراعی محکمہ کی طرف سے اس مندر کو رامچندرا پور مٹھ کی تحویل سے واپس لینے کی کارروائی کا آغاز ہواتھا اور ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں مندر انتظامیہ کمیٹی تشکیل دینے کی بات کہی گئی تھی۔

لیکن اس مسئلے پر رامچندراپور مٹھ کی طرف سے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ درج کرواتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مندر کو تحویل میں لیتے ہوئے ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کے عبوری فیصلے کی توہین کی ہے جس میں مندرکا انتظام و انصرام رامچندر پور مٹھ کے ماتحت رکھنے کو کہا گیا تھا۔ اس درخواست کی سماعت جسٹس کورین جوزف اور جسٹس اے ایم کھانویلکر کی بینچ نے کی اور آئندہ حکم جاری ہونے تک مندر کا انتظام رامچندرا پور مٹھ کے تحت ہی رہے۔ کیس کی اگلی سماعت چار ہفتوں بعد رکھی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...