صحافت سماج کا آئینہ ہے تو صحافی حقیقت نگار ہے؛ گوکرن میں منعقدہ ’یوم صحافت‘ میں معروف ادیب جینت کائیکنی کا تبصرہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th July 2018, 1:01 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:16/جولائی (ایس اؤ نیوز) شمالی کینرا ضلع ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے گوکرن میں واقع برہمن پریشد سبھا بھون میں منعقدہ ’یوم صحافت‘ اور صحافیوں کو ایوارڈ تفویض کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف کنڑا ادیب جینت کائیکنی نے کہا کہ ادب اورلٹریچر اگر ایک بہت ہی بڑا درخت ہے تو صحافت اس کی ایک گھنی شاخ ہے۔صحافت ہمارے سماج کی صحت کا کارڈیو گرام(ای سی جی) ہے ۔ جینت کائیکنی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ صحافی کو سماج او ر ذات پات سے بلند ہوکر انسانیت کے مفاد کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔روزانہ کی عام زندگی سے غیر معمولی زاویوں کو ڈھونڈ نکالنا اور انسانی عزت و تکریم کے لئے مصروف عمل رہنے والا سچا صحافی ہوتا ہے۔ کنڑا ادیب نے کہاکہ صحافی اور ڈاکٹر کو ہمیشہ انسانیت کی حمایت میں کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ موجودہ دور کے صحافیوں میں مطالعہ کی کمی ہے، حالانکہ  ادب کے مطالعہ سے ہی انسانیت پرورش پاتی ہے ،آگے کہا کہ انسانی نقطہ نظر سے شائع کی جانے والی خبریں سماج کے لئے معاون ہوتی ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کوئمپو کی نظم ’پتریکا وارتے‘ کا خلاصہ بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

کمٹہ کے ایم ایل اے دینکر شیٹی نے چراغ جلاکر پروگرام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ سماج کو سدھارنے اور اس کی اصلاح کرنے کی طاقت صحافت کے اندر موجود ہے۔حقیقت پر مبنی خبروں کی ترسیل سے ہی یہ کام ممکن ہوسکتا ہے۔صبح کو بننے والی خبر شام کو مسترد نہ ہوجائے اس بات کا خیال رکھ کر اگر کوئی نامہ نگاری کرتا ہے تو اس سے اس صحافی کا وقار بڑھتا ہے۔ دینکر شٹی کے مطابق الیکٹرانک میڈیا کی تیز رفتاری کے باوجود پرنٹ میڈیا کے فروغ میں اس پہلو کا بہت بڑا رول ہے۔صحافت کا پیشہ بہت ہی وسیع اور قدیم ہے۔ ضلع شمالی کینرا کو اس بات کا فخر ہے کہ صدیوں سے یہاں صحافت کو فروغ ملتا رہا ہے۔ کمٹہ رکن اسمبلی نے اس موقع پر  صحافیوں کی عمارت کی تعمیر کے لئے اپنی جانب سے  ہر ممکنہ تعاون دینے کاتیقن دیا۔

اس موقع پرراجیو اجّیبل کی تصنیف ’شمالی کینرامیں صحافت کے سو سالہ نقوش‘ کی رسمِ اجراء ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے ریاستی صدر این راجیو کے ہاتھوں انجام دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ، ضلعی اور مقامی سطح پر جو لوگ پیشۂ صحافت سے وابستہ ہیں ان کے تحفظ، ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے حکومت کو منصوبے بنانے چاہئے۔ 

یوم صحافت کے اس خصوصی موقع پر کنڑا وجئے وانی اخبار کے  صحافی شریدھر اڈی کو’ کے شیام راؤ ایوارڈ‘کے علاوہ ساحل آن لائن بھٹکل کے  عنایت اللہ گوائی اور جوئیڈا کے پانڈو رنگا پٹگار کو ’اجّیبل ایوارڈ‘ تفویض کیا گیا ۔سینئر اخباری ایجنٹ اور سپلائر گجانن دیوٹیگے کی تہنیت بھی کی گئی۔ ایوارڈ قبول کرنے کے بعد شریدھر اڈی نے سینئر ایڈیٹر کے شیام راؤ کی شخصیت اور ان کی خوبیوں پر اظہار خیال  کیا ۔اس کے علاوہ پیشۂ صحافت سے وابستہ رہنے میں ان کی پشت پناہی کرنے والے کئی سینئر صحافیوں کا شکریہ اداکیا۔سانی کٹّے ہائی اسکول کے صدر ناگراج ہیتل مکّی اور اخبار سپلائر گجانن دیوٹیگے نے بھی اس موقع پر اپنے اپنے تاثرات پیش کئے ۔

پروگرام کی صدارت ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے ضلع صدر سبرایا بھٹ بکّل نے کی۔ صحافی مہابلا اپادھیائے نے استقبال کیادھنیا اور بھارگوی نے استقبالیہ گیت گایا۔ صحافی کرشنا مورتی ہیبار نے تعارف پیش کیا۔ ایسو سی ایشن کی ضلع خزانچی سندھیا ہیگڈے اور گجانن نائک نے نظامت کی۔صحافی روی سوری نے شکریہ ادا کیا۔سینئر جرنلسٹ راجیو اجّیبل، ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری پردیپ شیٹی، رکن عاملہ رادھا کرشنا بھٹ، برہمن پریشد کے صدر چندر شیکھر اڈی، پی ایس آئی سنتوش کمار وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے، جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں کے صحافی سمیت بھٹکل سے ساحل آن لائن کے ڈائرکٹر قمر سعدا،   معاونین صدیق محتشم، ابوبکر مالکی سمیت کافی لوگ  پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...