گوکرن میں جوے کے اڈے پر پولس کا چھاپہ : سابق ایم ایل سی کے بیٹے سمیت 10گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th March 2019, 6:24 PM | ساحلی خبریں |

گوکرن:12؍مارچ (ایس او نیوز) شہر کے نواحی  مضاف بھاوی کوڈل کے پتنگ ریسارٹ کے عقب میں خالی جگہ پر مرغیوں پر جوا کھیلنے والے اڈے پر  کمٹہ سی پی آئی سنتوش شٹی کی قیادت والی پولس ٹیم نے چھاپہ مار کر سابق ایم ایل سی ممبر کے بیٹے سمیت کل 10 لوگوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

پتنجلی ریسارٹ کے سدھیر کملاکر گوکرن (29)،  شانتا مرکنڈی نائک (45)، شری دھر شنکر امبیگ(45)، اکشئے شریکانت ناگیکر (28)، وویک سریش ہری کنتر(20)، مہیندر دیانند نایک، مانیشور گوڈا بجور اور کانتو نائک ہیگڈے ہی گرفتار شدہ ملزما ن ہیں۔

پولس نےملزمان سے 8،600روپئے نقد، 8مرغے، 31بائک اور ایک ٹاٹا سومو سواری ضبط کرلی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق گرفتارشدگان   میں سدھیر کملاکر سابق ایم ایل سی کملاکر گوکرن کا بیٹا بتایا گیاہے۔ کمٹہ سی پی آئی سنتوش شٹی، گوکرن پی ایس آئی سنتوش کمار ایم اور انکولہ پی ایس آئی شری دھر کی قیادت والی پولس ٹیم نے جوے کے اڈے پر چھاپہ مارکر ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ وہاں موجود سینکڑوں لوگ پولس کو دیکھتے ہی اپنی بائک اور سواریوں کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ چشم دید گواہوں کا کہنا ہےکہ متعلقہ مقام پر کبھی کبھی مرغیوں پر جواکھیلا جاتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی