گوکرن ساحلِ سمندر مٹی کا ٹیلہ کھسکنے سے ایک مزدور ہلاک اور 2شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st April 2018, 8:59 PM | ساحلی خبریں |

گوکرن :21/اپریل (ایس او نیوز)گوکرن ، جٹایو تیرتھ سمندر ساحل پر مٹی کا ٹیلہ کھسکنے سے ایک مزدور ہلاک اور دو شدید زخمی ہونےکا واقعہ پیش آیا ہے۔

مہلوک کی شناخت پرکاش وینکٹ رمن گوڈ (35)بتائی گئی ہے۔شدید زخمی مزدوررگھو رام شکرو گوڈا(30) اور بھئیرو سومیا گوڈا(45) ہوناور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گوکرن گرام پنچایت حدود کے جٹایو تیرتھ ساحل پر انکولہ تعلقہ ہیگرے کے کل 7مزدور کام پر تھے، ساحلِ سمندر ایک نجی ملکیت والی زمین پر مزدور جب پچنگ کے کام میں مصروف تھے تو مٹی کا ٹیلہ اچانک کھسک جانےسے تین مزدور وہیں پھنس گئے جن میں ایک ہلاک اور دو شدید زخمی ہونے کا حادثہ پیش آنے کی بات کہی جارہی ہے۔ معاملے کو لے کر گوکرن پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔