گوکرن:اوم بیچ روڈ پر کار 3مرتبہ پلٹ گئی : 7مسافر زخمی ، کوئی جانی نقصان نہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd October 2017, 9:38 PM | ساحلی خبریں |

گوکرن:23/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)یہاں اوم بیچ روڈ کے ایک بہت ہی پیچیدہ گھماؤ پر انوا کار سامنے آرہی کار کو سائڈ دینے کے دوران سڑک سے 50فٹ دور 3مرتبہ پلٹی کھا کر گرنےکا واقعہ پیش آیا ہے۔ کار میں موجود تمل ناڈو کے ڈرائیورسمیت 7مسافر معمولی چوٹ سے جان عافیت پائے ہیں، مسافروں میں سے ایک شدید زخمی ہونےکی وجہ سے زائد علاج کے لئے کمٹہ اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔

بنگلورو سے کرایہ کی کار لے کر گوا نکلے تمل ناڈو کے سیاح سفر کے دوران اوم بیچ کا نظارہ کرنے نکلے تو یہ حادثہ پیش آیاہے۔ کار کی رفتار سے اندرونی نالی کاکٹا ٹوٹ گیا ہے اور کار ایک بڑے ٹیلے سے ٹکرانے کے نتیجے میں کار کو شدید نقصان پہنچاہے۔ کار میں موجود تین خواتین سمیت تمام کو معمولی چو ٹیں آئی ہیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

گوکرن کے اوم بیچ کی سڑک پر کل 16حادثاتی گھماؤ ہیں۔ حالیہ دنوں میں تیز رفتار کار ڈرائیو کرنے سے بھی کئی حادثے ہورہے ہیں۔ سیاحوں نے سفری تکالیف کو دیکھتے ہوئے متعلقہ محکمہ سے گوکرن کے شہری روڈ کی توسیع کے ساتھ اوم بیچ روڈ کو وسیع کرنے کی مانگ کی ہے۔ جائے حادثہ کا پی ایس آئی سنتوش نے معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔