گوکرن میں خواتین کو آٹوڈرائیونگ ٹریننگ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th October 2017, 5:46 PM | ساحلی خبریں |

گوکرن :6/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) موجودہ دور میں کسی اور پر منحصر ہونےکے بجائے خودپر انحصار ہونا بہت ضروری ہے، آج کے حالات میں عوام کو شہری سطح پر سفری سہولیات فراہم کرنےمیں آٹو رکشا ایک اہم ذریعہ ماناجاتاہےدن بدن آٹوڈرائیوروں کی مانگ بھی زیادہ ہورہی ہے، ان مواقع کا بہترین فائدہ اٹھاتے ہوئے عورتیں بھی آٹو ڈرائیور کی ٹریننگ حاصل کرکے خود انحصار کی زندگی گزار سکتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار گوکرن روٹری کلب کی صدر بھارتی دیوتے نےکیا۔

وہ یہاں والمیکی جینتی کے موقع پر دھرمستھل دیہی ترقی منصوبہ میں سے ایک مہیلا گینان وکاس پروگرام کے تحت جمعرات کو خواتین کے لئے آٹو ڈرائیونگ ٹریننگ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہی تھیں۔گرام پنچایت کی سابق صدر سومنا گوڈا نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ آج عورتیں ہرمیدان میں اپنی مہارت سے آگے آرہی ہیں، خاص کر گوکرن میں عورتوں کی قسمت چمکی ہے کہ انہیں آٹو ڈرائیور بننے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ وریریندرہیگڈے کے دیہی ترقی منصوبہ جات کی طرف سے دستیاب یہ اہم کام ہونے جارہاہے۔ آٹو ڈرائیونگ کی ٹرینر گرام نپچایت کی سابق ممبر شاردا جٹو گوڈا نے آٹوڈرائیونگ میں پیشگی طورپر لئے جانےو الے اہم کاموں اور اقدامات کی جانکاری دی ۔

ڈائس پر گوکرن کے سنچالک نارائن پالنکر نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ شالنی نارویکر اور پروگرام کی منتظمہ چترا گوڈا اور دیگر ممبران نے بہترین انداز میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ لتا نائک نےاستقبال اور نظامت کے فرائض انجام دیں۔ فی الحال 8عورتوں نے آٹوڈرائیونگ سیکھنے کا ارادہ ظاہرکیا ہے۔ تعلقہ میں پہلی مرتبہ خواتین کے لئے منعقدہ آٹو ڈرائیونگ ٹریننگ میں خواتین کو آٹو ڈرائیونگ کے متعلق تفصیلی جانکاری دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...