گوکرن مندر 5نومبر تک رامچندرا پور مٹھ کے حوالے کردیا جائے۔ ریاستی حکومت کو سپریم کورٹ کا حکم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd November 2018, 10:32 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 2؍نومبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے گوکرن میں واقع مہابلیشور مندر کو رامچندراپور مٹھ کی تحویل سے واپس لینے اور اسے مجرائی ڈپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا جو فیصلہ ریاستی حکومت نے کیا تھا اسے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے اس سے پہلے جو سابقہ حالت برقرار رکھنے (status quo)کا جو حکم دیا تھا اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5نومبر تک اس مندرکے انتظام کی ذمے داری حسب سابق رامچندرا پورمٹھ کے حوالے کردی جائے۔

یاد رہے کہ پچھلے دنوں ریاستی حکومت کی طرف سے مندر اپنے قبضے میں لیے جانے کے بعدرامچندراپور مٹھ کی طرف سے سپریم کورٹ میں اس کے خلاف اپیل کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے قطعی فیصلہ ہونے تک سابقہ حالت برقرار رکھنے کا حکم دیاتھا۔اس حکم کو مبہم قرا ر دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے مندر کو مٹھ کے حوالے نہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اس حکم کے بارے میں مزید وضاحت کرنے والی درخواست داخل کی تھی، اورمندر کا انتظام سرکاری افسر کے پاس ہی رکھا تھا۔ دوسری طرف مندر حوالے نہ کیے جانے پر رامچندرپور مٹھ کی طرف سے سپریم کورٹ میں ریاستی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی عرضی بھی داخل کی گئی تھی۔ 

جسٹس کورین جوزیف کی صدارت میں جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ کی تین رکنی بینچ نے ریاستی حکومت کی عرضی پر سماعت کے دوران اپنے سابقہ حکم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 5نومبر کے اندر مہابلیشور مندر کو رامچندرا پور مٹھ کے حوالے کردیا جائے۔البتہ رامچندراپور مٹھ کی جانب سے داخل کی گئی ریاستی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی عرضی پر کوئی سماعت نہیں کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...