گوا کے افسران نے10لاکھ روپے مالیت کی مچھلیاں برباد کردیں۔کاروار کے مچھلی فروش کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2018, 7:25 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 13؍دسمبر(ایس اونیوز) ضلع شمالی کینرا کے ماہی گیروں کے لیڈر نے الزام لگایا ہے کہ گواحکومت انتقامی کارروائی کی راہ اپناتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعدبھی کرناٹکا سے گوا میں لے جائی مچھلیوں کوتباہ کررہی ہے۔

کاروار کے ماہی گیروں نے مچھلیوں کے تاجر روہیداس ٹانڈیل کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے گوا کے افسران نے پناجی میں ان کی 10لاکھ روپے مالیت کی مچھلیوں کو تباہ کردیا۔روہیداس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقامی ماہی گیروں سے 10لاکھ روپے مالیت کی سورمائی مچھلی (کنگ فش) خریدی اور ایف ڈی اے کاروارسے ضروری اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد اسے گوا کے بازار میں بھیج دیا۔ گوا کی سرحد پر گوا کے فوڈ ڈپارٹمنٹ افسران نے مچھلی کی کھیپ اپنی تحویل میں لی اور اسے جانچ کے لئے گوا کی ایف ڈی اے لیباریٹری میں لے گئے۔وہاں پر فارمولین کے لئے کیاگیا ٹیسٹ منفی نکلا۔ اس کے باوجود گوا کے افسران نے مچھلی سے بھرے ہوئے ٹرک کو چھوڑنے سے انکار کردیااور بتایا کہ مچھلی کہاں لے جائی جارہی تھی اس کے بارے میں ٹرپ شیٹ میں تفصیلات نامکمل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مجھے بتایا کہ’’ گوا کے محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق یہ مچھلیاں تباہ کردی جائیں گی۔‘‘

روہیداس نے آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ’’ میں نے ان سے منت سماجت کی کہ میں نے تو گوا حکومت کے رہنما اصولوں کے مطابق تمام تقاضے پور ے کرکے یہ مچھلی وہاں بھیجی ہے، لیکن انہوں نے میری ایک نہیں سنی۔ انہوں نے جے سی بی منگائی اور مجھ سے جی سی بی بکیٹ میں مچھلیاں بھرنے کو کہا۔ میں نے درخواست کی کہ ان مچھلیوں کو واپس کاروار لے جانے کی اجازت دی جائے یا پھر انہیں غریبوں میں ہی تقسیم کردیا جائے کیونکہ اس کا کیمیکل ٹیسٹ منفی نکلا ہے۔ لیکن انہوں نے میری بات پر دھیان نہ دیتے ہوئے ان مچھلیوں کو بڑی گڈھے میں دفن کردیا۔‘‘

روہیداس کا کہنا تھا کہ گوا کے افسران نے انہیں بتایا ہے کہ تمام دستاویزات مکمل ہونے پر بھی کرناٹکا سے مچھلیوں کو گوا میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کی ہدایات گوا حکومت کی جانب سے دی گئی ہیں۔ اس پس منظر میں کاروار کے ماہی گیروں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کرناٹکا کی مچھلیوں کو گوا میں فروخت کرنے کی اجازت گوا حکومت کی طرف سے نہیں دی جائے گی تب تک قانونی دستاویزات اور اجازت نامے کے ساتھ بھی گوا سے کرناٹکا میں آنے والی مچھلیوں کی کھیپ کو کاروار میں روک دیا جائے گا اور ا س کا سلسلہ 14دسمبر جمعہ کے دن سے شروع ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...