گوا کے وزیر اعلیٰ پاریکر اور وزیر آبپاشی کرناٹک سے معافی مانگیں ونودپالیکر نے جھوٹا الزام عائد کیاہے، پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے:ایم بی پاٹل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2018, 12:24 PM | ریاستی خبریں |

بیلگاوی،16؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی ایم بی پاٹل نے  کلسابنڈوری نالے کا معائنہ کیاگواکے وزیر آبپاشی ونودپالیکر بروزہفتہ ضلع کنکتی کے دورہ کرتے ہوئے کلسانالے کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیاتھا۔ ریاستی وزیر یم بی پاٹل تعمیراتی کاموں کاجائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوا کے وزیرآبپاشی کاالزام جھوٹا ہے ، وہاں کوئی بھی تعمیراتی کام ہوانہیں ہے۔ مہادائی سے درکار جملہ 200ٹی یم سی فیٹ پانی میں 50ٹی یم سی فیٹ پانی ریاست میں ابلتاہے، گوا صرف 7ٹی یم سی پانی استعمال کرتے ہوئے باقی پانی سمندرمیں بہادیتاہے، ہم نے یہاں کوئی ڈیم تعمیر نہیں کیا۔ دوحفاظتی دیوار تعمیر کی گئی ہیں، اس سے مہادائی کاپانی کرناٹک کی سمت بہاؤ اختیار نہیں کرتا۔ پانی حاصل کرنے کیلئے پمپ ہاؤز تعمیر کرنا پڑتاہے ،گوا کے وزیر نے پرانے کاموں کودیکھ کر الزام لگایا ہے، ان کے الزام میں کوئی سچائی نہیں ہے اس موقع پر پاٹل نے کہاکہ گوا کے وزیر نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے اور ریاستی خودمختاری کوآنچ آنے والا بیان دیاگیاہے۔ گواکے وزیرریاست میں آمد کے موقع پر اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ پروٹوکول کے مطابق مقامی عوامی نمائندوں سے اجازت لے کر آنا چاہئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاستی عوام کے جذبات کوٹھیس پہنچائی ہے۔ گوا کے وزیر کوچاہئے کہ وہ فی الفور کرناٹک کے عوام سے معافی مانگیں ، انہوں نے گوا کے وزیر کی جانب سے انتہائی نازیبا لفظ استعمال کرنے پر سخت برہمی ظاہر کی ، اس لئے وزیر کو فوری طورپر معافی مانگناچاہےئے، کنٹریگاس کے جذبات کوگالی دینا انتہائی گھناؤنا کام ہے۔یم بی پاٹل نے کہاکہ میں گوا کے وزیر کے استعمال کردہ لفظ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتاہوں، گواکے وزیراعلیٰ منوہرپاریکر کو بھی چاہئے کہ وہ کرناٹک کے عوام سے معافی مانگیں، گوا کے سی یم سے اگر معافی نہیں مانگی تو کرناٹک سخت فیصلہ کرسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی بازی گری ہے، سستی اورجھوٹی شہرت کے لئے گوا کے وزیر نے گالی گلوچ سے کام لیاہے، گوا کے وزیراعلیٰ اوربی یس ایڈی یورپا دونوں نے مکتوب کاکاروبارکیاہے۔ گواکے عوام کی توجہ دوسری جانب مبذول کرنے کیلئے ونودپالیکر اور گوا حکومت کوشش کررہی ہے۔ مہادائی کاناٹک دیکھ دیکھ کر گوا کے عوام سست ہوگئے ہیں اس لئے گوا کے وزیرنے اس قسم کا ناشائستہ لفظ استعمال کیاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مہادائی ندی سے ہم پانی کس بھی حال میں حاصل کرکے ہی رہیں گے ، ایڈی یورپا اورمنوہر پاریکر کی جانب سے رچاگیا مہاناٹک میں امیت شاہ ہدایت کارہے۔ ایڈی یورپا اورمنوہر پاریکر ناٹک کے کردار ہیں، ہم مہادائی ندی سے کرناٹک کاحصہ حاصل کریں گے گواکی جانب سے کیاگیاناٹک کابھانڈا ہم ٹرائبونل میں پھوڑیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...