امریکہ کی معروف اور بڑی کار ساز کمپنی جنرل موٹرز نے کیا پانچ آٹو پلانٹس بندکرنے کا اعلان، چھ ہزار ملازموں کو دھونا پڑے گا روزگار سے ہاتھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th November 2018, 12:52 PM | عالمی خبریں |

نیویارک 28؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )امریکہ کی ایک معروف اور بڑی کار ساز کمپنی جی ایم نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ شمالی امریکہ میں اپنے پانچ آٹو پلانٹ بند کر رہی ہے اور اپنے 15 فی صد ریگولر سٹاف کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی نے کہا ہے کہ اس کی کاروں کی فروخت میں نمایاں کمی ہو رہی ہے اور وہ کاروبار کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے اس کے رخ کا از سر نو تعین کرنا چاہتی ہے۔

جنرل موٹرز اس وقت شورلیٹ، وولٹ، امپالا، کروز، بیوک، جی ٹی 6 اور ایس ٹی ایکس بنا رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے مستقبل میں یہ کاریں نہیں بنائی جائیں گی کیونکہ کاروں کی مارکیٹ ختم ہو رہی ہے اور اس کی بجائے خریداروں کا رجحان ایس یو ویز کی طرف بڑھ رہا ہے۔جنرل موٹرز جن پلانٹس کو بند کر رہا ہے وہاں کاریں تیار کی جاتی ہیں۔ یہ پلانٹس ڈیٹرائٹ، اوشاوا، انٹیریؤ، ویرن اور وائٹ مارش میں واقع ہیں۔کمپنی نے کہا ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد سے اسے 2020 تک 6 ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔جی ایم نے یہ بھی کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں واقع آٹو پلانٹ بھی بند کیا جا رہا ہے۔

آٹو پلانٹس کی بندش سے کمپنی کے تقریباً 8000 باقاعدہ کارکن متاثر ہوں گے اور ان کی ملازمتیں جاتی رہیں گے۔ اس کے علاوہ 6000 کے قریب ان مزدوروں کو بھی اپنے روزگار سے ہاتھ دھونے پڑیں گے جو فی گھنٹہ معاوضے پر کام کرتے ہیں۔جنرل موٹرز کی بنیاد 1908 میں رکھی گئی تھی۔ اسے کام کرتے ہوئے ایک سو سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔ کمپنی کو 2009 میں شدید مالی نقصانات کے باعث دیوالیے کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم حکومت کے بیل آؤٹ پروگرام کی مدد سے وہ اس مشکل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور 2010 میں دوبارہ ایک منافع بخش کمپنی بن گئی۔اس وقت بھی جنرل موٹرز نقصان میں نہیں ہے لیکن شمالی امریکہ اور چین میں اس کی فروخت مسلسل گر رہی ہے جو اس کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ کمپنی خساروں سے پہلے اس بزنس سے باہر نکلنا چاہتی ہے۔کاروں میں خریداروں کی بڑھتی ہوئی عدم دلچسپی کا اثر دوسری آٹو کمپنیوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ ایک اور بڑی کار ساز کمپنی فورڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال کاریں بنانا بند کر رہی ہے۔جنرل موٹرز کے کارکنوں کی یونین نے بندش کے اعلان پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف لڑیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...