عالمی اقتصادی ترقی کا سرچشمہ بن گئی ہے ہندوستانی معیشت: بی جے پی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2018, 11:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 19 اگست (ایس او نیوز؍ یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پر آج الزام لگایا کہ اس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد حکومت نے بھاری قرض، مہنگائی کی اونچی شرح اور پالیسی کی ناکامی کے حالات تیار کرکے ملک کی اقتصادیات کو دنیا کی پانچ سب سے زیادہ غیر مستحکم معیشتوں میں سے ایک بنا دیا تھا جو مودی حکومت کی محنت کی وجہ سے آج دنیا کی اقتصادی ترقی کا سرچشمہ بن کر ابھری ہے۔

بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سنبت پاترا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کے پاس عوام کو بتانے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے، اس لئے اس کے لیڈر پرانے دنوں کو یاد کر رہے ہیں۔

بڑی معیشت کے عدم استحکام کا سبب مہنگائی کی شرح کا آسمان پر پہنچنا اور پالیسیوں کی ناکامی بنی اور عالمی بینک نے ہندوستان کو دنیا کی پانچ سب سے زیادہ غیر مستحکم معیشتوں میں سے ایک کے طور پر شمار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...