مسلم نوجوان سے شادی کرنے پر بجرنگ دل کامظاہرہ،لڑکی نے دستاویزپیش کیے،دونوں کوبالغ قراردے کرپولیس نے دفاع کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 12:25 PM | ملکی خبریں |

گوالیار،27؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک لڑکی نے مسلم نوجوان سے شادی کرلی۔اس شادی کی مخالفت میں ہفتہ کو بجرنگ دل سمیت کئی ہندوتنظیم کے کارکن پولیس کے پاس پہنچ گئے۔کارکنوں نے تھانے کے باہرجم کرمظاہرہ کیا۔اس دوران لڑکی اپنے پورے دستاویزات لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئی۔لڑکے لڑکی بالغ تھے اور انہیں شادی کا سرٹیفکیٹ بھی انتظامیہ نے جاری کیاتھا۔اس کے بعددونوں کوتھانے کے باہر لڑکی کے والدنے بیٹی کو گلے لگا کر رخصت کر دیا۔جلگاؤں مہاراشٹر سے گوالیار آکر رہنے والے نوجوان یونس خان کی دوستی ایک لڑکی سے ہوئی۔دونوں بالغ تھے اور انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ لیا۔شادی کے لئے دفتر میں درخواست بھی دے دی۔انتظامیہ نے چھان بین کرکے بالگ اور اہل خانہ کی رضامندی کو صحیح پایا اور میرج سرٹیفکیٹ پیش کر دیا۔اس شادی کی خبربجرنگ دل کے کارکنوں کولگی۔بجرنگ دل کے کارکن فوری طور پر ادنرگنج تھانے پہنچ گئے اور اسے لوجہاد بتاتے ہوئے مظاہرہ کرنے لگے۔پولیس نے بھی چیک کرنے کے ارادے سے شادی کرنے والے جوڑے کو تھانے میں بلالیا۔تھانے میں لڑکی اپنے والد کے ساتھ پہنچی، وہیں یونس خان کاوکیل بھی پہنچ گیا۔لڑکی اوریونس خان کے وکیل نے میرج سے متعلق تمام دستاویزات پولیس کودکھائے۔چونکہ دونوں بالغ تھے اور دستاویزات بھی درست تھے، لہٰذا پولیس نے انہیں جانے دیا۔ادھرتھانے کے باہر ہندووادی تنظیم مظاہرہ کرتے رہے۔کارکنوں کا الزام تھا کہ لڑکی کوپھسلاکریہ شادی کرائی گئی ہے۔اس دوران تھانے سے لڑکی اپنے والدکے ساتھ باہر نکلی اورچلی گئی۔جانے سے پہلے لڑکی کے باپ نے بیٹی کو گلے سے لگایا اور اپنا خیال رکھنے کے لئے کہا۔لڑکی نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا اور یونس خان کے وکیل کے ساتھ چلی گئی۔ان کاکہناہے کہ شادی کے تمام سرٹیفکیٹ صحیح پیش کئے گئے ہیں اور لڑکے،لڑکی دونوں بالغ ہیں۔لہٰذااس معاملے میں پولیس نے انہیں جانے دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...