منگلورو:پکوڈے والے کے گرم سے تیل جل گئی نوجوان لڑکی کی ٹانگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th February 2018, 7:55 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو14؍فروری (ایس او نیوز) جب سے پردھان منتری نریندرا مودی نے پکوڈا بیچنے کو روزگار اور بیوپار کا حصہ قرار دیا ہے ہرطرف پکوڈا مذاق اور طنز کا موضوع بنا ہوا ہے۔ لیکن اس مرتبہ منگلورو میں اس کا الٹ ہوگیا اور ایک پکوڈا بیچنے والی کی بے پروائی کی وجہ سے ایک نوجوان لڑکی پاؤں بری طرح جل گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ وکٹر ڈیسوزا نامی شخص اپنے گھر والوں کے ساتھ سنٹرل مارکیٹ میں ترکاری خریدنے کے لئے گیا ہواتھا۔ اس وقت سڑک کنارے بھجیے اور پکوڑا بیچنے والے ایک شخص نے پکوڈے تلنے کے بعد گرم تیل سڑک کی طرف اچھال دیا جو بدقسمتی سے وکٹر ڈیسوزا کی جواں سال بیٹی آمندا(14سال) کے جسم کے نچلے حصے پر گرگیا۔جس کی وجہ سے آمندا کی دائیں ٹانگ بری طرح جل گئی اور تقریباً پوری ران پر آبلے آگئے۔فوری طور پر علاج کے لئے اسے اسپتال منتقل کیاگیا ۔ آمندا سینٹ اگنیز اسکول میں آٹھویں درجے کی طالبہ ہے ۔ اس کے والد وکٹر ڈیسوزا کو بچی کی صحت کے ساتھ اس کے امتحانات کی فکر بھی کھائے جارہی ہے۔ وکٹر نے منگلوروسٹی میئرکویتا سانیل سے اپیل کی ہے کہ سڑک کنارے پکوڑا فروخت کرنے والے کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے۔ بندر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔