شکست سے تلملائے گر ی راج کے بیان پر رابڑی دیوی نے کیا بڑا وار ، کہا، سارے دہشت گرد بی جے پی کے دفتر میں ہیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th March 2018, 2:12 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ 15 مارچ( آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز ) بہار میں ہوئے ارریہ لوک سبھا ضمنی انتخاب میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی جیت پر بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے متنازعہ بیان دیا ہے۔ گری راج نے کہا کہ آر جے ڈی کی جیت کے بعد ارریہ دہشت گردوں کا گڑھ بن جائے گا۔خبر رساں ادارے سے بات چیت میں گری راج سنگھ نے کہاکہ ارریہ صرف سرحدی علاقہ نہیں ہے، صرف نیپال اور بنگال سے منسلک نہیں ہے؛بلکہ وہاں ایک بنیاد پرست نظریات کو انہوں نے جنم دیا ہے۔ یہ بہار کے لئے ہی خطرہ نہیں ہے؛ بلکہ ملک کے لئے بھی خطرہ ہے حتیٰ کہ انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ وہ دہشت گردوں کا گڑھ بنے گا۔گری راج کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر رابڑی دیوی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی اپنا آپا کھو چکی ہے، اسی لیے اس کے لیڈر ایسے بیان دے رہے ہیں۔رابڑی دیوی نے کہاکہ ملک بھر کے دہشت گرد بی جے پی آفس میں بیٹھے ہیں۔ عوام نے انہیں کرارا جواب دیا ہے اور اسی لیے وہ بے چین ہوکر تلملا رہے ہیں ۔یوپی اور بہار کے عوام نے بی جے پی کو سبق سکھا دیا ہے؛ اس لیے ان کو اپ اپنی زبان پر لگا م دینا چاہیے ۔ انہیں ارریہ کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے، ورنہ 2019 میں ملک کے لوگ انہیں معاف نہیں کریں گے۔آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ گری راج جہاں سے جیتے ہیں، وہاں بھی دہشت گردوں کا گڑھ بنا دیئے ہیں کیا؟ یوپی میں نقصان اٹھانے والے ہیں، اب تو سدھر جانا چاہئے۔ گری راج کے بیان پر جتن رام مانجھی نے کہا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بدھ کو اعلان ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج میں سرفراز عالم نے اپنے مخالف بی جے پی کے پردیپ کمار سنگھ کو 60 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ذلت آمیز شکست دی ہے، یہ سیٹ سرفراز عالم کے والد اور آر جے ڈی کے رہنما مرحوم محمد تسلیم الدین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔اس سے پہلے انتخابی مہم کے دوران بہار بی جے پی چیف نے بھی متنازعہ بیان دیا تھا کہ اگر ارریہ میں آر جے ڈی انتخابات جیتی تو یہ آئی ایس آئی کا گڑھ بن جائے گا۔ اگر بی جے پی کے پردیپ سنگھ جیتے، تو یہ قوم پرستوں کی جگہ بنا رہے گا۔ اس جیت کو بہار کے عوام کے لئے وقف کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اسے آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کے خیالات کی جیت بتایا۔ دوسری طرف بی جے پی کے سوشیل کمار مودی نے کہا کہ پارٹی عوام کے فیصلے کو قبول کرتی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...