قمرالاسلام اور امیرشریعت کے انتقال پر غلام نبی آزاد کے تعزیتی کلمات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 11:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19/ستمبر(ایس او نیوز) سینئر کانگریس رہنما اور راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کرناٹک کی دو قد آور مسلم شخصیتوں امیر شریعت کرناٹک مفتی محمد اشرف علی صاحب اور سابق ریاستی وزیر و اے آئی سی سی سکریٹری ڈاکٹر قمر الاسلام کی رحلت پر اپنے گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ دونوں قد آور شخصیتیں کرناٹک میں مسلمانوں کے مفادات کی بہترین نمائندگی کرتی رہیں۔ ڈاکٹر قمر الاسلام کو حیدرآباد۔ کرناٹک علاقہ کی ایک طاقتور سیاسی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کی رحلت سے حیدرآباد ۔کرناٹک کے عوام بالخصوص اقلیتوں کی آواز خاموش ہوگئی ہے۔ بحیثیت شعلہ بیان مقرر ڈاکٹر قمر الاسلام نے ہمیشہ عوام بالخصوص مسلم مفادات کی کھل کر ترجمانی کی۔ ریاستی کابینہ میں ہاؤزنگ ، محنت اور موجودہ سدارامیا حکومت میں بلدی انتظامیہ اور اقلیتی بہبود کے قلمدانوں کو ڈاکٹر قمر الاسلام نے بخوبی نبھایا اور اپنی دور اندیشی سے بدائی (شادی بھاگیہ) ، تعلیمی اسکیموں اور دیگر فلاحی منصوبوں کو پوری لگن کے ساتھ عملی جامہ پہنایا۔ ڈاکٹر قمر الاسلام کی رحلت سے ریاست کی مسلم سیاست میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے، جس کو پر کرنے ایک طویل عرصہ درکار ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر قمر الاسلام کے پسماندگان کیلئے صبر اور مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی۔ امیر شریعت کرناٹک کی رحلت کو مسلمانان ہند کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ مفتی محمد اشرف علی باقوی ہندوستان کی مایہ ناز علمی شخصیات میں شمار کئے جاتے ہیں۔ دینی علوم پر امیر شریعت کا ملکہ ، ان کا تدبر اور بصیرت نہ صرف مسلمانان کرناٹک بلکہ مسلمانان ہند کیلئے مشعل راہ بنی رہی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر ، ملی کونسل کے نائب صدر اور دیگر اہم منصبوں پر رہ کر مفتی اشرف علی صاحب نے جہاں ایک طرف ملک کے مسلمانوں کے جذبات واحساسات کی اپنے منفرد انداز میں ترجمانی کی، وہیں دارالعلوم سبیل الرشاد کے ذریعہ ملت اسلامیہ میں دینی علوم کو عام کرنے والی ایک ایسی فوج تیار کی جو نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے کونے کونے میں پھیل کر دین کی اشاعت میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مفتی صاحب ہمارے درمیان نہیں رہے ،لیکن ان کی خدمات اور ان کے حسن اخلاق ہماری رہنمائی کیلئے ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے پسماندگان کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے حضرت والا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔