سعودی عرب ٗ لبنان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے : جرمنی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th November 2017, 5:21 AM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

برلن 11/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریل نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران، لبنان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

جرمن وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ملک لبنانی سلامتی کو یقینی بنائیں۔ جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائیبرٹ نے برلن میں میڈیا بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ لبنان پر بات کرتے ہوئے ایران کے کردار کو زیربحث لانا ضروری ہے۔

ترجمان نے مجموعی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایران، لبنانی تنظیم حزب اللہ پر اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے مستعفی ہونے کے بعد سے لبنان کو سلامتی کے خدشات کا سامنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایران میں قید ضلع شمالی کینرا کے ماہی گیروں نے رہائی کی اپیل کے ساتھ جاری کیا نیا ویڈیو؛ اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر نے جلد رہائی کی دی یقین دہانی

ایرانی سمندری حدود کے خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دبئی سے ماہی گیری کے لئے نکلنے والے شمالی کینرا کے جن 18افراد کو ایرانی حفاظتی دستے نے گزشتہ تقریباً ساڑھے تین مہینوں سے ’کشتیوں میں قید‘کررکھا ہے ، انہوں نے ایک نیا ویڈیو جاری کرتے ہوئے مجلس اصلاح وتنظیم، دبئی جماعت ، ضلع ...

 قطر  حلقہ ادب اسلامی کے زیراہتمام ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کی صدارت میں  نعتیہ اجلاس ومشاعرہ کا انعقاد

بڑی مسرت کی بات ہے کہ حلقہء ادب اسلامی۔قطر نے 8 نومبر 2018م کی شب اپنا سالانہ نعتیہ اجلاس ومشاعرہ  ادار ہ ادب اسلامی ہند کے کل ہند صدر  ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کی صدارت میں منعقد کیا، موصوف محترم، حلقے کی خصوصی دعوت پر دوحہ قطر تشریف لائے ہوے تھے، اجلاس میں ڈاکٹر رضوان رفیقی فلاحی ...

دوحہ قطر میں ’جدید ادبی تحریکات و نظریات پر ایک نظر‘توسیعی خطبہ کا انعقاد : ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی    کا پرمغز خطاب

جدید ادبی تحریکات و نظریات پر ایک نظر، اس عنوان کے تحت مؤرخہ 10 نومبر 2018م سنیچر کی شام حلقہء ادب اسلامی قطر نے ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی صاحب کی ہندوستان سے آمد کی مناسبت سے استفادہ کرتے ہوئے ایک توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا، ڈاکٹر صاحب حلقہ کے سالانہ نعتیہ اجلاس و مشاعرہ کی صدارت کے ...

جیل میں بندہیرا گروپ کی ڈائریکٹر نوہیرانے فوٹو شاپ جعلسازی سے عوام کو دیا دھوکہ۔ گلف نیوز کا انکشاف

دبئی سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت انگریزی اخبار گلف نیوز نے ہیرا گولڈ کی ڈائرکٹر نوہیرا شیخ کی جعلسازی کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ    کس طرح اس نے فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہوئے بڑے بڑے ایوارڈ حاصل کرنے اور مشہور ومعروف شخصیات کے ساتھ اسٹیج پر جلوہ افروز ...

سعودی شہزادے کی گیارہ ماہ بعد رہائی

سعودی عرب میں گذشتہ سال بدعنوانی پرکریک ڈاؤن کے عمل کی تنقید کرنے والے سعودی شہزادے خالد بن طلال کو کئی ماہ کی حراست کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔شہزادہ خالد بن طلال کے رشتہ داروں نے سوشل میڈیا پر ان کی تصویر پوسٹ کی ہے جس کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ گذشتہ ایک دو روز ...

بھارت۔ تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم تائیپی میں شروع 

vایم ایس ایم ای کے سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار پانڈا 13 سے 17 نومبر 2018 تک چلنے والے بھارت 150 تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم کے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ فورم میں کل اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ بھارت میں ایم ایس ایم ای کی پوزیشن کلیدی اہمیت کی حامل ہے

شمالی کوریا کا میزائل پروگرام جاری ہے، رپورٹ

ایک امریکی ریسرچ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے میزائلوں سے متعلق ایسے 13 مقامات کا پتا لگایا ہے جن کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ یہ اس بات کی تازہ ترین علامت ہے کہ شمالی کوریا کو اس کے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار کرانے کی امریکی کوشش تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔

غیر ملکی طلبہ کی امریکہ میں دلچسپی کیوں گھٹ رہی ہے؟

غیر ملکی طالب علموں کی آمد سے امریکی معیشت کو ہر سال42 ارب ڈالر کا فائدہ ہوتا ہے اور روزگار کی منڈی میں ساڑھے چار لاکھ ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں۔ غیر ملکی طالب علم امریکی معیشت کے لئے بے بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔

ہندوستان ڈیجیٹل فروغ اورترقی کے دورسے گذررہاہے ، سنگاپورمیں جاری فنٹیک فیسٹول میں وزیراعظم کاخطاب

وزیراعظم نے سنگاپورمیں جاری فنٹیک فیسٹول میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہندوستان پر چھاجانے والے مالیاتی انقلاب اور ہندوستان کے 1.3 ارب عوام کی زندگی میں بہتر تبدیلیوں کا اعتراف ہے۔ہندوستان اور سنگاپور ہندوستانی اور آسیان ملکوں کے چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباری اداروں کوایک ...

سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ سے وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مالیاتی ٹیکنالوجی میں تال میل اور علاقائی اقتصادی اتحاد سمیت کئی مسائل پر بات چیت کی۔ مودی نے فنٹیس فیسٹیول سے خطاب کر کے بدھ کو دو روزہ سنگاپوردورہ کا آغاز کیا ۔یہ فیسٹیول مالیاتی ...