رواں سال تین لاکھ پناہ گزینوں کی جرمنی آنے کی توقع:جرمن عہدیدار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2016, 12:41 PM | عالمی خبریں |

برلن،28؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی میں نقل مکانی اور پناہ گزینوں سے متعلق وفاقی ادارے بی اے ایم ایف کے سربراہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال زیادہ سے زیادہ تین لاکھ پناہ گزین جرمنی آئیں۔بی اے یم ایف کے سربراہ فرینک جرگن ویز نے جرمنی کے ایک اخبار 'بلڈ ایم سونتاگ' کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم رواں سال دو لاکھ پچاس ہزار سے تین لاکھ پناہ گزینوں (کی آمد)کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ان کا یہ انٹرویو ’’بلڈ ایم سونتاگ‘‘اخبار میں اتوار کو شائع ہو گا۔جرمنی میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے لیے ایک ہی لفظ ''پناہ گزین" استعمال کیا جاتا ہے جو تحفظ کی خواہاں ہیں لیکن ان کو پناہ گزین کی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

فرینک نے مزید کہا کہ اگر ہمارے اندازے سے زیادہ لوگ آتے ہیں تو ان کے ادارے کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس صورت حال سے پریشان نہیں ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ممکنہ طور پر تین لاکھ سے بھی کم افراد رواں سال (جرمنی) آئیں گے۔فرینک نے کہا کہ جرمنی نے اپنے ہاں 2015کے دوران اُس تعداد سے بھی کم پناہ گزینوں کو قبول کیا جتنی تعداد میں ان کا خیال تھا کہ وہ آئیں گے، کیونکہ ان میں سے کئی ایک کا اندراج یا تو دو بار ہوا یا وہ دوسرے ملکوں میں چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد صیح تعداد کے بارے میں بتائیں گے لیکن یہ واضح ہے کہ گزشتہ سال دس لاکھ سے بھی کم افراد جرمنی آئے۔تاہم عمومی طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ 2015میں 11 لاکھ تارکین وطن جرمنی میں داخل ہوئے جنہیں جنگ اور غربت کی وجہ سے اپنے ملکوں سے نقل مکانی کرنی پڑی۔

فرینک نے کہا کہ نئے آنے والوں کو لیبر مارکیٹ میں ضم کرنے کے لیے ایک طویل عرصہ اور رقم درکار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے تارکین وطن میں سے 70فیصد کام کرنے لیے موزوں ہیں تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے زیادہ تر کو روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہونے سے پہلے بنیادی معاشرتی تحفظ کی ضروریا ت درکار ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ نئے آنے والے تارکین وطن میں سے 10فیصد کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری ہے جبکہ 40فیصد باقاعدہ پیشہ وارانہ تربیت کے حامل ہیں تاہم ان کے پاس عملی کام کا تجربہ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔