جرمنی :مخلوط حکومت کے لیے مذاکرات: اگلہ مرحلہ کیا ہو گا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2018, 12:53 PM | عالمی خبریں |

برلن 22جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے انگیلا میرکل کے قدامت پسند اتحاد کے ساتھ مخلوط حکومت میں ممکنہ شمولیت کے لیے مذاکرات کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ مخلوط حکومت فوری طور پر بن جائے گی۔اتوار اکیس جنوری کی شام سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مندوبین نے چانسلر میرکل کے قدامت پسند اتحاد کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کے لیے باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا کہنا ہے کہ وہ 12 فروری تک مذاکرات مکمل کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ سن 2013 میں بھی ان جماعتوں کے مابین مذاکرات محض تین ہفتوں میں مکمل کر لیے گئے تھے۔ ایس پی ڈی کے سربراہ مارٹن شْلس نے بھی فوری طور پر چانسلر میرکل کے اتحاد کو خبردار کیا ہے کہ اب کی مرتبہ مذاکرات کا مرحلہ آسان نہیں ہو گا۔ایس پی ڈی کے آج کے فیصلے کے بعد تفصیلی مذاکرات کا دور کل یعنی پیر بائیس جنوری ہی سے شروع ہو جانے کی توقع ہے۔ لیکن اس مرتبہ سیاسی ماحول بھی مختلف ہے اور دونوں جماعتوں کے مابین مختلف موضوعات پر اختلافات بھی زیادہ ہیں۔رواں برس کے آغاز تک شلس ایک یورپی سیاستدان تھے۔ وہ یورپی سوشلسٹ بلاک کے سربراہ اور 2012ء سے 2017ء تک یورپی پارلیمان کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔ تاہم اب شلس میرکل کے مقابلے میں چانسلر شپ کے امیدوار ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ان سے پہلے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے تین امیدوار میرکل کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں۔بائیں بازو کے نظریات کی حامل ایس پی ڈی کے اہم ارکان خاص طور پر مہاجرین کے اہل خانہ کی جرمنی آمد اور ٹیکس اصلاحات کے معاملے پر میرکل کے قدامت پسند اتحاد کے موقف پر خاصے نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔ان جماعتوں کے مابین فروری کے وسط تک اگر تمام معاملات پر اتفاق ہو گیا تو میرکل چوتھی مدت کے لیے ملکی چانسلر کے عہدہ ایسٹر سے پہلے سنبھال سکتی ہیں۔اس کا ایک یہ مطلب بھی ہے کہ اگلے عام انتخابات تک ساڑھے تین برس رہ جائیں گے۔ یوں چانسلر میرکل کے لیے اس عہدے کی مدت بھی چھ ماہ کم ہو گی جو کہ اب تک کسی جرمن حکومت کا سب سے کم دورانیہ ہو گا۔ایک امکان یہ بھی ہے کہ تفصیلی مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔ ایسی صورت میں جرمنی میں فوری طور پر دوبارہ انتخابات کا انعقاد کرنا پڑے گا۔ تازہ عوامی جائزوں کے مطابق فوری انتخابات کی صورت میں سب سے زیادہ فائدہ عوامیت پسند اور مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی کو پہنچے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...