فیفا ورلڈ کپ میں کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو ایونٹ سے باہر کردیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th June 2018, 2:15 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کازان،28؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی کوریا نے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن جرمنی کو 0-2 سے ہرا کرایونٹ سے باہر کر دیا۔

چار مرتبہ ورلڈ ٹائٹل جیتنے والی جرمن ٹیم 80 سالوں میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوئی ہے، روس کے شہر کازان میں میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکیں اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

اضافی وقت کے دوسرے ہی منٹ میں جنوبی کوریا کے کم یانگ گون نے خوبصورت گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی جس کے بعد 96 ویں منٹ میں سان ہوئنگ من نے دوسرا گول کرتے ہوئے ٹیم کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔

4 مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کرنے والی اور دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم کےلیے 1938 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ وہ میگا ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کے سرپر فیفا ورلڈ کپ کا تاج

ورلڈ کپ 2018ء کا خطاب فرانس نے آج یہاں لیزینگی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں کروشیا کو 4-2گول سے ہراکر جیت لیا۔ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس پر ولڈ کپ کا تاج سجا جبکہ تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے والی کروشین ٹیم کو شکست ہوئی تاہم گراؤنڈ میں کھیل کے شائقین کی جانب ...

سچن ، سہواگ کو پیچھے چھوڑ دیتا یہ پاکستانی کرکٹر، لیکن اب لگنے والی ہے پابندی

پاکستان کے سابق آل راونڈرعبد الرزاق نے ابھی حال ہی میں بیان دیا تھا کہ سلامی بلے باز احمد شہزاد بہت باصلاحیت ہیں اوروہ سہواگ اور سچن تندولکر جیسے عظیم بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،

شرورمٹھ کے سوامی کی موت کثرت شراب نوشی اور ناجائز تعلقات کا نتیجہ ؟معاملہ کی تحقیقات اور جانچ کیلئے 7ٹیمیں تشکیل 

اڈپی شرورمٹھ کے سوامی لکشمی ورتیرتھ سوامی جی کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت پر انہیں قتل کیے جانے کاشبہ ظاہر کیاگیاتھا جس کے نتیجہ میں اڈپی ضلع ایس پی نے اس معاملہ کی ہر زاویہ سے جانچ کے لیے پولیس کی 7ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ شرور علاقہ میں یہ افواہیں بھی اڑائی جارہی ہیں کہ سوامی ...

مینگلور: میڈیکل کالج میں سنی مسلم طلبا کو سیٹ محفوظ کرنے کامطالبہ،ریاستی ہائی کورٹ نے عرضی پر فیصلہ محفوظ کرلیا

منگلورو کی کنچور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں سنی مسلم طالبات کے لئے سیٹوں کے ریزرویشن کے بارے میں ریاستی ہائی کورٹ میں دائر ایک عرضی پر ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

کورگ میں ویڈیو بناکر مرکز توجہ بننے والے،عبدالفتح سے کمار سوامی کی ملاقات

کورگ میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی صورتحال کے دوران وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کو متوجہ کرانے کے لئے سوشیل میڈیا پر آنے والے ویڈیو میں جو بچہ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کو صورتحال پر متوجہ کروارہاتھا، آج کورگ میں وزیراعلیٰ کمار سوامی نے اس بچے عبدالفتح سے ملاقات کی۔

مودی اب چوکیدار نہیں شراکت دار بن گئے:راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کے عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کرنے، ہزاروں کروڑ روپے کا قرض معاف کرکے اور پٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے اپنے دوست صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم اب چوکیدار نہیں شراکت دار بن گئے ...