لبنانی خاندان کی جرمنی میں 77 جائیدادیں کیوں ضبط کی گئیں؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2018, 11:55 AM | عالمی خبریں |

برلن 21جولائی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جرمن حکام نے کئی درجن رہائشی اپارٹمنٹس بحق سرکار ضبط کر لئے ہیں۔ ان جائیدادوں کے بارے میں جرمن حکام کا دعوی ہے کہ یہ شہر میں سرگرم "مجرموں کے ایک نیٹ ورک" کی ملکیت ہیں۔

جرمنی میڈیا کے مطابق ملک میں منظور کئے جانے والے ایک نئے قانون میں پولیس کو ایسی جائیداد ضبطی کا اختیار ہے جو ناجائز ذرائع سے حاصل کردہ آمدن سے خریدی گئی ہو۔

برلن کے سرکاری استغاثہ نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے دارلحکومت میں سرکردہ جرائم پیشہ خاندان کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ یہ خاندان لبنانی الاصل ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق نجی معلومات کے تحفظ سے متعلق قانون کی پاسداری کرتے ہوئے حکام نے گرفتار "قبیلے" کو "آر" کے نام سے شناخت کرائی ہے۔

حکام نے جن 77 جائیدادوں کو ضبط کیا ہے ان کی مالیت تقریباً 9.3 ملین یورو [10.8ملین ڈالرز] بنتی ہے۔

برلن کے چیف سیٹ پراسیکیوٹر جاگ راپاک نے جمعرات کے روز ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ 16 افراد سے منی لانڈرنگ کے شبہہ میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ تمام کا تعلق "آر قبیلے" سے ہے۔ان میں کسی کو ابھی باقاعدہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متذکرہ خاندان کے خلاف کارروائی مالیاتی جرائم کی تفتیش کرنے والے حکام کی جانب سے کمرشل جائیدادوں اور 13 اپارٹمنٹس کی گذشتہ جمعہ کے روز تلاشی کے بعد عمل میں آئی۔

برلن سیٹ پولیس نے بتایا ہے کہ فلیٹس کے متعدد بلاک، سنگل مکانات، اپارٹمنٹس اور الاٹ کردہ درجنوں جائیدادیں لبنان الاصل خاندان کی ملکیت ہیں۔

حالیہ جائیداد ضبطی 2014ء میں برلن کے میری ینڈوف ڈسٹرکٹ میں بینک لوٹنے کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کے سلسلے کی تازہ ترین کارروائی ہے۔ "سپارکاسے" نامی بینک لوٹنے کی اس کارروائی میں زوردار دھماکے سے بینک کی پوری عمارت تباہ ہو گئی تھی جبکہ اس میں سے رکھے گئے 9.16 ملین یورو بھی چرا لئے گئے تھے۔

ویب سائٹ کے مطابق "آر قبیلے" کا توفیق آر نامی ایک شخص بینک لوٹنے کی کارروائی کا مجرم قرار پایا تھا، تاہم چوری شدہ رقم واپس نہیں مل سکی تھی۔ تاہم بعد تفتیش کاروں کو بعد ازاں معلوم ہوا کہ سزا یافتہ توفیق آر کا ایک بھائی شہر میں جائیداد خریدنے میں مصروف تھا حالانکہ وہ ظاہری طور پر ریاستی وظیفے پر گذر بسر کر رہا تھا ۔

آر قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد حالیہ چند برسوں میں برلن کے اندر ہونے والے بینک چوری کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ گذشتہ برس اسی نیٹ ورک سے منسلک چار افراد، جن کی عمریں اٹھارہ سے بیس برس کے درمیاں تھیں، کو مارچ 2017 میں شہر کے بوڈے میوزیم سے 100کلوگرام کینڈین گولڈ کوائن چرانے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اب تک اس چوری کی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، تاہم بعد ازاں گرفتار ملزماں کو رہا کر دیا گیا۔ چرائے گئے قیمتی سکے برآمد نہیں کرائے جا سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔