بچوں کی خوراک میں زہر شامل کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st October 2017, 10:28 PM | عالمی خبریں |

برلنیکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جرمن پولیس کے مطابق اس نے ایک ایسے 55 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر اس بات کا ’قوی شبہ‘ ہے کہ اس نے بچوں کی خوراک میں زہر ملایا اور جرمنی اور یورپ بھر میں اشیا کو زہریلا کرنے کی دھمکی دی تھی۔جرمن پولیس اور استغاثہ کی طرف سے آج ہفتہ 30 ستمبر کو جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کو عوام کی طرف سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں اشٹٹ گارٹ کے جنوب کی جانب واقع شہر ٹیوبنگن کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس بیان کے مطابق اس گرفتاری کے حوالے سے تفصیلی معلومات آج ہفتے کو دیر گئے ایک پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔پولیس نے جمعرات 28 ستمبر کو عوام کو جرمن سْپر مارکیٹوں میں دستیاب خوراک کو زہریلا کیے جانے کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔

پولیس نے کہا تھا کہ اس تناظر میں ایک بلیک میلر کئی ملین یورو کی رقم طلب کر رہا ہے۔حکام کی طرف سے مشتبہ شخص کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اس کی عمر 50 برس کے لگ بھگ ہے۔ ویڈیو میں اس نے سفید رنگ کی ٹوپی اور دھوپ کا چشمہ لگایا ہوا تھا۔ اسی جاری کردہ ویڈیو کے سبب ہی اس شخص کی گرفتاری ممکن ہوئی۔اپنے مطالبات منوانے کے لیے بلیک میلر نے گزشتہ ہفتے کونسٹانس جھیل کے کنارے واقع ایک شہر فریڈرِشہافن کے ایک اسٹور میں رکھی بچوں کی خوراک پر مشتمل پانچ مصنوعات کو زہریلا کر دیا تھا۔ اس خوراک میں ایتھلین گلائکول نامی زہریلا مادہ شامل کیا گیا تھا تاہم حکام نے کامیابی کے ساتھ اس خوراک کو تلاش کر کے وہاں سے ہٹا دیا تھا۔اس پیشرفت کے تناظر میں حکام نے ملک بھر میں انتباہ جاری کرتے ہوئے اس مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات جاری کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ مزید خوراک کو زہریلا کر سکتا ہے۔جن اسٹورز پر خوراک میں زہر ملایا گیا تھا، وہاں لگے کیمروں سے حاصل شدہ ویڈیو کی مدد سے اس شخص کی شناخت ممکن ہوئی۔ پولیس اسی ویڈیو سے اس 55 سالہ شخص کی واضح تصاویر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی اور انہی کے نتیجے میں اس مشتبہ شخص کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ تاہم اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔