برلن 29جولائی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جرمن حکام نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ شام میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے کام کرتی رہی ہے۔ جنوبی جرمن شہر کارلسروئے میں جمعرات کے روز 31 سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا۔ یہ خاتون شام میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے کام کرنے کے بعد واپس لوٹی تھی۔پولیس نے اس خاتون کا نام زابینے ایس بتایا ہے۔ جرمنی میں نجی کوائف کے قانون کے مطابق ملزمان کا پورا نام ظاہر نہیں کیا جاتا۔ بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کو دوسری مرتبہ پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا اور اس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔ اس خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے رواں برس عدالت سے وارنٹ لینے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم عدالت نے یہ کہہ کر پولیس کی یہ درخواست مسترد کر دی تھی کہ فقط ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے زیرقبضہ علاقے میں رہنے کی بنا پر کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم اس بابت تحقیقات جاری رہیں اور استغاثہ کو معلوم ہوا کہ ملزمہ نے سن 2013 کے آخر میں جرمنی سے شام کا سفر کیا، جہاں اس نے اسلامک اسٹیٹ کے ایک جنگجو سے شادی کی۔ اس کا شوہر اسی سال دسمبر میں ہلاک ہو گیا تھا۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ غالبا? اس خاتون نے دوبارہ شادی کی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے اسلامک اسٹیٹ کے لیے آن لائن بلاگ کے ذریعے داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں معیار زندگی کی بابت پروپیگنڈا میں حصہ لیا۔ تفتیش کاروں کا یہ الزام بھی ہے کہ اس خاتون نے اس دہشت گرد تنظیم کے لیے خودکش حملوں کی حمایت کی اور خود بھی ایسے کسی حملے کا حصہ بننے پر آمادگی کا اظہار کیا۔بتایا گیا ہے کہ انہی شواہد کی بنا پر عدالت کی جانب سے اس خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ جاری کروائے جا سکے۔
ایک نظر اس پر بھی
نوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران ذمہ دار ہوں گے :شہباز
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت سے متعلق بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اوراہل خانہ کو انکی صحت سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا جا رہا، نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے،نیازی صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ ہم نئے صوبہ بنائیں گے، ...
وینزویلا:حکومت کے حامی اور مخالفین سڑکوں پر
وینزویلا کے دارالحکومت کارکاس میں حکومت کے حامی اور مخالفین سڑکوں پر نکل آئے۔ایک طرف صدر مادورو کی اپیل پر ہاتھوں میں وینزویلا کے پرچم لئے مظاہرین سڑکوں پر تھے تو دوسری طرف حزب اختلاف کے لیڈر ہوان گوآئیڈو کے حامی۔مادورو کے حامی شاویز کے انقلابِ بولیوار کی 20 ویں سالانہ یاد کے ...
برازیل ڈیم حادثہ: تاحال 34 ہلاکتوں کی تصدیق، 250 افراد کی تلاش کا کام جاری
برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہی کے بعد 34 افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے، پانی کے ریلے میں بہنے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، 350 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ 23 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
2014 کے لوک سبھا انتخابات میں تمام ای وی ایم ہیک کئے گئے تھے: امریکن سائبر ایکسپرٹ کا دعویٰ؛ کیا ای وی ایم نے بی جے پی کو اقتدار دلایا ؟
امریکہ میں مقیم ایک سائبر ماہر سید شجاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندستان میں سال 2014میں ہوئےعام انتخابات میں استعمال کی گئی الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو ہیک کیا گیا تھا۔ 543 سیٹوں والے اس الیکشن میں بی جے پی کو282 سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی تھی اور سن 1984 کے بعد پہلی ...
بنگلہ دیش انتخابات میں شیخ حسینہ کامیاب، اپوزیشن نے نتائج ماننے سے کیا انکار
خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے اتوار 30 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں اپوزیشن کے مقابلے میں بڑی برتری حاصل کر لی ہے اور حتمی نتائج میں عوامی لیگ کو کل 350 نشستوں میں سے 281 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
ایرانی حکومت ٹوئٹراستعمال کر رہی ہے مگر عوام کے لیے ممنوع ہے : امریکی سفیر
جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت خود ٹویٹر کا استعمال کر رہی ہے مگر عوام کے لیے اس کا استعمال روکا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے منسوب ٹویٹر اکاؤنٹ کھولے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔اگرچہ ایرانی میڈیا نے مذکورہ ...