میرکل نے حکومت سازی شروع کر دی
برلن،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ان کی سیاسی پارٹی کرسچین ڈیموکریٹک یونین ایک نئی مخلوط حکومت بنانے کے لیے فری ڈٰیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی سے مذاکرات کرے گی۔ ممکنہ طور پر آج بروز اتوار میرکل کا قدامت پسند سیاسی دھڑا اہم ملاقاتوں میں آئندہ حکومت سازی کے حوالے سے مذاکرات شروع کر دے گا۔ میرکل نے خبردار کیا ہے کہ حکومت سازی کا یہ عمل انتہائی مشکل ہو گا۔ چوبیس ستمبر کے انتخابات میں میرکل کی جماعت سی ڈی یو اور اس کی ہم خیال سی ایس یو نامی پارٹی حکومت سازی کے لیے قطعی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔