کم سن بیٹے سے آن لائن جسم فروشی کروانے والی ماں کو سزائے قید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th August 2018, 12:04 PM | عالمی خبریں |

برلن،9؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی کی ایک عدالت نے اپنے 9 سالہ بیٹے سے آن لائن جسم فروشی کروانے والی 48سالہ خاتون کو ساڑھے بارہ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ اس جرمن شہری کے 39 سالہ پارٹنر کو بھی بارہ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ان دونوں پرڈارک نیٹ کے ذریعے کم عمر بچوں سے جنسی رغبت رکھنے والوں کے لیے کم سن بیٹے سے آن لائن جسم فروشی کروانے کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔ ڈارک نیٹ انٹرنیٹ کا وہ حصہ ہے جہاں عام صارفین رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔ پولس کے مطابق یہ ماں اور اس کا بوائے فرینڈ ایک پیڈوفائل سرکل کے مرکزی کردار بھی تھے۔اس جوڑے کا نام بیرِن ٹی اور کرسٹیان ایل بتایا گیا ہے اور دونوں نے عدالت میں یہ اعتراف کیا کہ انہوں نے 9 سالہ بچے کو کئی مرد گاہکوں کے ساتھ سیکس پر مجبور کیا۔ علاوہ ازیں اس جوڑے نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اس کم سن بچے کے جنسی استحصال میں وہ خود بھی ملوث تھے۔تفتیش کاروں نے بیرِن اور اس کے بوائے فرینڈ پر60 دفعات کے تحت مقدمہ چلایا تھا، جن میں اس جوڑے پر زبردستی جسم فروشی کروانے سے لے کر ریپ اور جسمانی اذیت پہنچانے تک بہت سے الزامات عائد کیے گئے تھے۔اس جوڑے پر الزام تھا کہ اس نے اس خاتون کے ایک 9 سالہ بیٹے کو دو برس کے دوران ہزاروں یورو لے کر کئی ملکی اور غیر ملکی مردوں کے حوالے کیا، جنہوں نے اس بچے کا ریپ اور استحصال کیا۔علاوہ ازیں کئی واقعات میں انہوں نے بچے کے ساتھ سیکس کے عمل کو فلمایا بھی اور بعد ازاں ایسی ویڈیوز آن لائن فروخت بھی کیں۔ کئی ویڈیوز میں بچے کے چہرے پر ماسک چڑھایا گیا تھا اور اسے باندھا بھی گیا تھاجرمن پولس نے ستمبر سن 2017 میں ایک نامعلوم شخص کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے بعد اس نیٹ ورک کا پتہ چلایا تھا۔9 سالہ بیٹے کی ماں اور اس کے بوائے فرینڈ سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ کرسٹیان ایل پہلے بھی بچوں کے جنسی استحصال کے جرم میں سزا یافتہ ہے۔اس مقدمے میں اب تک جرمنی سے ایک اور سوئٹزرلینڈ اور اسپین سے تعلق رکھنے والے 3 مردوں کو آٹھ تا دس برس قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔