جرمن حکام کی طرف سے ترک مذہبی رہنما سے تفتیش

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 1st April 2017, 7:05 PM | خلیجی خبریں |

برلن،یکم اپریل؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)میڈیا رپورٹوں کے مطابق جرمن دفتر استغاثۃ ترکی کی مذہبی تنظیم دیانت کے اعلیٰ ترین رہنماؤں میں سے ایک سے تفتیش کر رہا ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب برلن اور انقرہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔جرمن میڈیا کے ایک نیٹ ورک نے جمعہ 31 مارچ کی شب رپورٹ کیا کہ دیانت کے غیر ملکی تعلقات سے متعلق شعبے کے سربراہ ہالیفے کیسکِن نے دنیا بھر میں ترک سفارتی مشنوں کو مبینہ طور پر کہا ہے کہ وہ فتح اللہ گولن کے گروپ کے حامیوں کی فہرست مرتب کرے۔
اس جرمن میڈیا گروپ میں ’’زوڈ ڈوئچے سائٹنگ‘‘، NDR اورWDR شامل ہیں۔ ترک حکومت جولائی 2016ء4 میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کی ذمہ داری فتح اللہ گولن کے گروپ پر عائد کرتی ہے۔ تاہم امریکا میں مقیم گولن ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔جرمن تفتیش کاروں کے مطابق دیانت کی طرف سے اس درخواست پر مبنی مواد اندرونی معاملات جاننے والے ایک شخص نے جرمن شہر کالسروہے کے حکام کو فراہم کیا۔ اس دستاویز کے مطابق کیسکن نے جرمنی میں موجود اماموں سے بھی کہا ہے کہ وہ گولن کے حامیوں کے بارے میں معلومات جمع کریں۔ کیسکن کے خلاف تحقیقات کا آغاز 13 مارچ کو کیا گیا۔
جرمنی کے وفاقی دفتر استغاثہ کی طرف سے چند روز قبل جاسوسی سے متعلق تحقیقات کے بارے میں تصدیق کی جا چکی ہے۔ دیانت کی طرف سے مقرر کردہ اماموں پر جاسوسی کے الزامات بھی قبل ازیں منظر عام پر آ چکے ہیں۔خیال رہے کہ جرمنی کی غیر ملکی جاسوسی سے متعلق ایجنسی MIT نے فروری میں جرمن انٹیلیجنس کو فتح اللہ گولن مبینہ حامی 300 افراد کی ایک فہرست دی اور درخواست کی تھی ان افراد پر نظر رکھی جائے۔ اس فہرست میں جرمن پارلیمان کی ایک خاتون رکن مشیل میونٹے فیرنگ کا نام بھی شامل تھا۔v

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...