جنرک میڈیکل اسٹورس میں دوائیوں کی مانگ پوری کی جائیگی منظم نیٹ ورک کے ذریعہ دوائیاں تقسیم کرنے کیلئے نیا سافٹ ویر تیار ہوگا : اننت کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2018, 11:46 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو 24 جون ( ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے قائم کردہ جنرک میڈیکل اسٹورس میں دوائیوں کی مانگ میں جو دن بہ دن اضافہ ہورہاہے اس کے متعلق مرکزی حکومت کو حال ہی میں اطلاع ملی ہے ۔ مزید ایک ماہ میں یہ مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔ مرکزی وزیر اننت کمار نے یہ بات بتائی ۔

شہر میں کل انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جنرک میڈیکل اسٹورس میں کم قیمت میں معیاری دوائیاں دستیاب ہیں اس لئے لوگ زیادہ سے زیادہ دوائی خرید کر لے جارہے ہیں جس کے نتیجہ میں میڈیکل اسٹورس میں ان دوائیوں کی قلت پیش آرہی ہے ۔ اس پر قابو پانے کیلئے وقت لگے گا ۔ منظم نیٹ ورک کے ذریعہ دوائیاں تقسیم کرنے کیلئے سیاپ نامی سافٹ ویر تیار کیا جارہا ہے اس کے ساتھ ہی دوائیوں کی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ چار سالوں میں 550اضلاع میں 3608 جنرک میڈیکل اسٹورس قائم کئے گئے ہیں ۔ اس سے قبل ان میڈیکل اسٹورس میں صرف100 نمونوں کی دوائیاں دستیاب تھیں اب 600 سے زائد نمونے کی دوائی ، 150 سے زائد صحت کے متعلق ساز و سامان فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں ۔اس سے قبل جنرک میڈیکل اسٹورس میں سالانہ 3 کروڑ روپئے کاروبار ہوتا تھا جبکہ اب وہ 400 کروڑ تک پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ نہ صرف غریب بلکہ تمام طبقہ کے لوگ جنرک میڈیکل اسٹورس سے دوائیاں خرید تے ہیں ۔ جس کے نتیجہ میں دوائیوں کی قلت کا مسئلہ پیش آرہاہے ۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔