ممبئی میں منعقد ہوااسلامک فقہ اکیڈمی کا اجلاس عام; مجلس استقبالیہ کی مشاورتی میٹنگ میں عمائدین شہرکی شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th August 2017, 1:06 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی 9اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے ممبئی میں منعقد ہونے والے  فقہی سمینار کی مجلس استقبالیہ کی مشاورتی نشست حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن فتحپوری صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں گذشتہ اتوار اگست ؁ ء کو دینیات ممبئی سینٹرل میں منعقد ہوئی ، میٹنگ کا آغازجناب قاری بدر عالم صاحب مدرسہ معراج العلوم چیتا کیمپ کی تلاوت کلام سے ہوا، اس موقعہ پرمخدوم و محترم صدر مجلس استقبالیہ حضرت مولانا مفتی عزیزالرحمن فتحپوری صاحب مد ظلہ کا اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے تعارف، اغراض ومقاصد ، اہمیت و ضرورت پر مشتمل مختصراور پر مغز خطاب ہوا ، اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ؛ فقیہ دوراں حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی ؒ کا امت مسلمہ بالخصوص مسلمانان ہند پر بڑا احسان ہے کہ اس دور پر فتن میں جدید مسائل کے حل کے لئے دین و شریعت کا خالص علمی وفقہی ادارہ قائم فرمایا  ۔

آپ نے فرمایا کہ : صنعتی ،تجارتی تغیرات و انقلابات کی وجہ سے جن مسائل میں غور وخوض اور اجتہاد کی ضرورت ہو ، ان میں انفرادی رائے اور فتاوے کے بالمقابل قرآن وسنت کے ماہر مفتیان کرام کی جماعت کے اجتماعی اجتہاد سے حل کیا جائے ، تاکہ مسائل جدیدہ میں فقہی آراء کے اختلاف سے ممکنہ حد تک بچا جاسکے ، اورامت مسلمہ کی صحیح اور آسان شرعی رہنمائی و رہبری ہو سکے ، الحمدللہ اب تک اکیڈمی کے سمیناروں میں سینکڑوں مسائل طویل علمی و فقہی بحث و تمحیص کے بعدحل ہو چکے ہیں ، صدر محترم نے مزید فرمایاکہ اکیڈمی کے ان سمیناروں کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہوا کہ نوجوان علماء میں فقہی موضوعات پر تحقیقی مقالات لکھنے کا ذوق پیدا ہوا ، اوران علماء کی ان کاوشوں سے امت کے لئے ایک علمی سرمایہ اور ذخیرہ جمع ہوگیا ہے ، اور اس وقت قرآن وسنت اور فقہ اسلام ی پر نظر رکھنے والے نوجوان علماء و مفتیان کرام کی ایک جماعت تیار ہوگئی ہے ، یقیناًیہ حضرت قاضی مجاہدالاسلام قاسمی ؒ کے لئے ذخیرہ نجات اور اجر عظیم کا باعث ہے، الحمدللہ اکیڈمی آج بھی انہی نقوش پر قائم ہے ، اوراس وقت حضرت مولانا خالدسیف اللہ رحمانی صاحب اکابر علماء کی سرپرستی میں ا س کی قیادت و سر براہی فرمارہے ہیں ، آپ نے سمینار کے حوالے سے فرمایا :اکیڈمی کے تا نومبر ؁ء میں منعقد ہونے والے ویں فقہی سمینار کے لئے ممبئی شہر کا انتخاب ہم سب کے لئے باعث شرف و سعادت ہے ، اس لئے اس موقع پر تشریف لانے والے علماء کرام کی حتی الوسع کشادہ دلی کے ساتھ بہترین ضیافت و خدمت ہم سب کی ذمہ داری ہے.

واضح ہو کہ اس مجلس کی نظامت حضرت مفتی سعید الرحمن قاسمی صاحب جنرل سیکریٹری مجلس استقبالیہ نے فرمائی ،اپنے ابتدائی خطاب میں میٹنگ کے اغراض ومقاصد اور سمینار کی مطلوبہ ضروریات وخدمات کے سلسلہ میں اہم و ضروری باتیں حاضرین کے سامنے رکھیں ، حضر ت مولاناخالد سیف اللہ رحمانی صاحب مد ظلہ جنرل سیکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا،حضرت مولانا مفتی عبید اللہ الاسعدی صاحب مد ظلہ سیکریٹری برائے سمینار اور دیگر ذمہ داران کے کی توجہات وتوقعات کے حوالے سے فرمایا کہ اس سمینار کے موقعہ پر ملک و بیرونملک سے آنے والے علماء کرام کی ان کے شایان شان خدمت و ضیافت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، میٹنگ میں آپ حضرات کی اپنی مصروفیات کے باوجود تشریف آوری بالخصوص ہم سب کے محترم و مکرم حضرت مولانا مفتی عزیزالرحمن فتحپوری صاحب کی موجودگی سے ہمیں یہ حوصلہ ملا کہ ان شاء اللہ ہمارا یہ سمینار بھر پور طریقہ پر کامیابی سے ہمکنار ہوگا، اور الحمدللہ اس وقت اس مجلس میں ممبئی و اطراف کے اکثر علاقوں کے با اثرعلماء کرام اور ائمہ عظام ارباب مدارس اور معززین شہر موجودہیں ، اس لئے ہر ایک اپنے حلق?ہ اثر سے اپنی استطاعت کے بقدر ممکنہ تعاون کے لئے آگے آئے ، آپ کا یہ تعاون ان شاء اللہ صدقہ جاریہ ہوگا ۔ اس کے بعد جناب مولانا شاہد ناصری صاحب نے سابقہ نشست کی رپورٹ کی خواندگی فرمائی ، مزیدسمینار کے لئے عزم و حوصلہ کے ساتھ نمایاں تعاون کا اظہار فرمایا، اور شرکاء سے بھی تعاون کی درخواست کی .

 میٹنگ کے ایجنڈے میں بنیادی طور پر مالیات کی فراہمی ، سمینار میں شرکت کرنے والے علماء کرام و مفتیان عظام کا مختلف اسٹیشنوں پر استقبال کا نظم ، قیام و طعام اور دیگر انتظامی امور شامل تھے ، مختلف آرائیں اور تجاویز سامنے آئیں ، تاہم تمام شرکاء نیہندوستان میں دینی خدمات کے سلسلہ میں اکابرین کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مخلصانہ تعاون کی تجویز منظور فرمائی ، اور مالیات کے سلسلہ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علماء کرام اور معززین شہر نے عزم و ارادے کا اظہا ر بھی فرمایا ، اور ہر طرح کی ضرورت میں تعاون کی یقین دہانی بھی فرمائی ، اور استقبال کے لئے سینٹر بنائے گئے ہیں ، ) ممبئی سینٹرل ، ) ممبئی سی ، ایس، ٹی، ) باندرہ ٹرمینس ، ) کرلا ٹرمینس ، ) نیشنل ایئرپورٹ ، ) انٹر نیشنل ایئرپورٹ، ان مقامات کے لئے قرب وجوار کے الگ الگ ذمہ دار بھی بنائے گئے ہیں ،اس کے علاوہ اور بھی بہت سے اہم امور اس مجلس میں طے ہوئے ، اخیرمیں میٹنگ کے میز بان جناب الحاج رفیق احمد دودھ والا صاحب نے شرکاء مجلس کو ادارہ دینیات کی چند مطبوعات ہدیۃ پیش فرمائیں، دینیات کے علماء ، ذمہ داران اور کارکنان نے شرکاء کا قابل قدر استقبال کیا، صدر محترم کی دعاء پر مجلس کااختتام ہوا۔ واضح ہو کہ اس مشاورتی نشست میں ممبئی و اطراف کے اکثر علاقے( ممبئی سینٹرل، محمد علی روڈ، نل بازار، بھنڈی بازار ، ڈونگری ، مدنپورہ، کرلا، گوونڈی، چیتا کیمپ ،ممبرا، تھانے،باندرہ، اندھیری، میراروڈ ، نالاسوپارہ،)کے پچاس سے زائد علماء و ائمہ ، ارباب مدارس اور معززین شہر نے شرکت فرمائی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...