گوری لنکیش قتل معاملہ:ایس آئی ٹی نے وکرم سمپت کا بیان درج کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2017, 10:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:17؍ستمبر(پی ٹی آئی) گوری لنکیش قتل معاملہ کی تحقیق کررہی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے صحافی۔جہدکار کی ہلاکت کے تعلق سے مصنف وکرم سمپت کا بیان درج کیاہے۔ سمپت نے یہاں پی ٹی آئی سے کہا ’’جب میں کچھ روز پہلے لندن سے آیا ایک ایس آئی ٹی کا افسر گوری لنکیش معاملہ میں میرا بیان درج کرنے میرے گھر آیا۔‘‘ سمپت نے کہاکہ گو یہ ایک ’’تعمیری رجعت‘‘ نہیں ہے انہوں نے قانون کو ماننے والے ایک شہری کی طرح اس کا تعاون کیا۔ انہوں نے کہاکہ 55سالہ گوری لنکیش کے تعلق سے کی گئی تنقید کا ایس آئی ٹی نے کچھ احساس کیا ہوتا۔ لیکن انہوں نے نہ کوئی توجہ دی نہ ہی گوری لنکیش کے مضمون پر رد عمل ظاہرکیا۔ انہوں نے الزام لگایا ’’اگر کچھ ہے تو وہ گوری ہیں جنہوں نے عوامی طورپر میری توہین کی اور میں ممکنہ غلط فریق تھا۔‘‘ گوری نے مبینہ طورپر اپنے پندرہ روزہ کنڑا اخبار اور کچھ انگریزی اخبارات میں 2015ء میں مضمون کی جانب سے ایوارڈ واپس کی مخالفت کرنے پر سمپت پر ایک تنقیدی مضمون لکھا تھا۔ اس سال بنگلورو ثقافتی تہوار تنازعہ کا شکار بن گیا تھا جب سمپت نے تہوار کے ڈائرکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ جب کنڑا مضمون کے اپنے ایوارڈ واپس کرنے پر ان کے ریمارک کے خلاف اس میں شرکت سے انکار کیا۔ انہوں نے سوال کیاکہ ایس آئی ٹی ان تمام سے پوچھ گچھ کرے گی جو گوری پر تنقید کرتے تھے۔ کیوں کہ بطور بے خوف صحافی وہ کئی انفرادی شخصیات بشمول وزیر اعظم ہند پر تنقید کرتی تھیں۔ لیکن کس لئے میرے معمر والدین اس کشیدگی سے گزریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...