گوری لنکیش قتل: ایس آئی ٹی کی تحقیقات آخری مرحلے میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 12:24 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو6ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گوری لنکیش کے قتل کے معاملے میں تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی کے ایک سینئر افسر نے بدھ کو کہا کہ اس معاملے میں تحقیقات آخری مرحلے میں ہے اور دو ماہ کے اندر چارج شیٹ داخل کیا جائے گا۔ اضافی پولیس ڈپٹی کمشنر بی کے سنگھ کی قیادت میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے لنکیش کے قتل کے سلسلے میں 12 افراد کو گرفتار کیا ہے ، وہ اپنے کٹر ہندوتو مخالف موقف کے لئے جانی جاتی تھیں۔معاملے میں گرفتارکئے کچھ لوگوں کا نام سناتن سنستھا اور اس سے وابستہ ہندو جن جاگرت کمیٹی سے جڑا ہوا ملتا ہے ۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ معاملہ تحقیقات کے آخری مرحلے میں ہے۔ ہم دو مہینے میں معاملے میں چارج شیٹ داخل کریں گے۔ گوری لنکیش کا قتل 5 ستمبر، 2017 کی رات قریب آٹھ بجے بنگلور میں واقع ان کے گھر کے باہر قریب سے گولی مار کرکر دیا گیا تھا۔ایس آئی ٹی کو اس کی جانچ میں اس وقت کامیابی ملی تھی جب گجرات کی ایک فارنسک لیبارٹری نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پرشورام واگھ مارے نے لنکیش کو گولی مار ی تھی ۔اس وقت کے وزیر اعلی سدارمیا کی جانب سے قائم ایس آئی ٹی نے مشتبہ ماسٹر مائنڈ امول کالا اور شوٹر پرشورام واگھ مارے سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا ۔ سناتن سنستھا نے دعویٰ کرتے ہوئے مشتبہ رشتہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ افراد سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔