گوری لنکیش قتل جانچ پر اہل خانہ کے درمیان اختلافات سی بی آئی جانچ کروانے مقتولہ کے بھائی اندر جیت ہائی کورٹ سے رجوع ہوں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th January 2018, 11:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍جنوری (ایس او نیوز) نامور صحافی گوری لنکیش کی آج56ویں سالگرہ منائی گئی جن کا پچھلے سال قتل کردیاگیاتھا۔ اس موقع پر دیکھا گیا کہ گوری لنکیش قتل کی جانچ سے متعلق ان کے بچوں اور اہل خانہ کے درمیان اختلافات شدید پائے جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں دقت ہورہی ہے۔ حالانکہ گوری کی بہن کویتا نے اس قتل کی جانچ کررہی خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی ) پر اعتماد ظاہر کیا ہے جبکہ ان کے بھائی اندر جیت نے کہا ہے کہ وہ اس قتل کی جانچ کروانے کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوں ہوں گے ۔گوری کا قتل ہوئے 5ماہ بیت گئے۔ آج گوری کی سالگرہ منائی گئی ۔ اندر جیت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ جانچ ایک ٹہرے ہوئے پانی کی طرح رک گئی ہے ۔ میرا یہ ذاتی خیال ہے کہ جانچ کے درمیان سیاست رکاوٹ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس قتل کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کروانے کی درخواست کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوں ہوں گے۔ کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے کی مناسب جانچ ہو۔اس وقت ایس آئی ٹی پر سیاسی دباؤ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس معاملے میں بہت جلد وہ اپنے وکیل سے بھی بات کریں گے کہ سی بی آئی جانچ کی درخواست کرتے ہوئے جلد سے جلد ہائی کورٹ میں عر ضی د اخل کریں۔کیونکہ گوری کا قتل ہوئے پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود نتیجہ کچھ نہیں نکلا لیکن میں یہ محسوس کررہا ہو ں کہ اس جانچ کے درمیان سیاسی دباؤ رکاوٹ ہے ۔ اندرجیت نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ یہ جانچ چاروں سمت ہو جس سے گوری کے اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کے قتل کی پیچھے اصل وجہ کیا ہے معلوم کی جاسکے۔گوری کی بہن کویتا کی مختلف رائے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی پر انہیں اعتماد ہے ۔ ایس آئی ٹی نے قاتلوں کو گرفتار کرنے مزید ایک مہینہ کی مہلت طلب کی ہے ۔ جانچ سے متعلق ایس آئی ٹی نے انہیں اور ان کی والدہ کو اپ ڈیٹ بھی کیا ہے ۔ جانچ اچھے طریقہ سے چل رہی ہے۔ ان کے پاس ثبوت ہیں لیکن ان ثبوتوں کو ایس آئی ٹی مزید پختہ کرنے میں جٹی ہے تاکہ آئندہ اس معاملے میں کوئی خلیج باقی نہ رہے ۔ انہوں نے یہ باتیں ایک دوسری اخباری کانفرنس میں کہی ہیں ۔اندرجیت کے بیان سے متعلق جب ان سے پوچھا گیا تو کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں ۔جانچ سے متعلق ایس آئی ٹی افسرو ں سے تفصیلات حاصل کئے بغیر اس طرح کا بیان دینا غلط ہے ۔ ان کے بھائی کے سی بی آئی جانچ کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ اس سے ایک غلط پیغام جائے گا کہ ابتداء ہی سے ایس آئی ٹی کی جانچ غلط سمت میں جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے 13سے زیادہ معاملوں کی جانچ سی بی آئی کررہی ہے کیا۔ اب تک یہ معاملہ حل ہوا ؟ جب ایس آئی ٹی اس معاملے کی مصنفانہ جانچ کررہی ہے تو ہمیں اعتماد رکھنا چاہئے ۔جب ایس آئی ٹی کی جانچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور اس نے جانچ روک دی تو سی بی آئی کو ابتداء سے جانچ کرنی چاہئے ۔

گورے ڈے: آج یہاں گوری کی سالگرہ گوری ڈے کے نام سے منائی گئی۔ جس میں گجرات کے ایم ایل اے جگنیش میوانی اداکار پرکاش رائے، جے این یو اسٹوڈنٹ لیڈر کنہیا کمار، شہلا رشید اورعمر خالد نے بھی شرکت کی۔ حالانکہ اندرجیت نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اس پروگرام کو وزیراعلیٰ سدارامیا نے اسپانسر کیا ہے۔ کویتا نے بتایا کہ گوری میموریل ٹرسٹ نے اس پروگرام کا اہتمام کیا ہے ۔حکومت کرناٹک کا اس میں کوئی دخل نہیں۔ اندر جیت نے کہا کہ سماج کووزیراعلیٰ سے سوال کرنا چاہئے کہ ایک قتل کے پانچ ماہ بعد بھی پولیس قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی۔ کیا پولیس کی پہنچ اتنی ہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی کے ذریعہ ہمیں انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں۔ اس پر کویتا نے کہا کہ اس تقریب کا اہتمام ٹرسٹ نے کیا ہے اور رقم عطیہ جات کے ذریعہ آئی ہے جس کا حساب کتاب ہے۔ کوئی بھی شخص کبھی بھی ٹرسٹ کے حساب کتاب کی جانچ کرسکتا ہے۔ یہ کھلا ہے ۔ حکومت نے ٹرسٹ کے لئے ایک پائی بھی نہیں دی ہے ۔ میری بہن ہمیشہ حکومت سے کوئی مدد لینے کے خلاف تھیں ۔گوری لنکیش کی یاد میں اس ٹرسٹ کو دسمبر2017 میں قائم کیاگیا ۔ تحقیقاتی صحافت کو فروغ دینے کے مقصد سے اس ٹرسٹ کو قائم کیا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...