گوری لنکیش قتل معاملہ: ملزم نوین کمار کی ضمانت 9 جولائی تک ملتوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th July 2018, 12:44 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،8؍جولائی (ایس او  نیوز) معروف صحافی گوری لنکیش قتل معاملہ کے ملزم نوین کمار عرف ہوٹے منجا کی ضمانت کے احکامات کو سیشن کورٹ نے محفوظ کرلیا ہے ۔ گوری کے قاتلوں کی مدد کرنے والے ملزم نوین کمار کی ضمانت کے احکامات کو عدالت نے فیصلہ 9 جولائی تک محفوظ کرلیا ہے ۔

سیشن کورٹ کے جسٹس ٹی ٹی رام لنگے گوڈا کی قیادت والی یک رکنی بنچ میں منجا کی ضمانت کی عرضی پر کارروائی کے موقع پر معاملہ کی تحقیق کرنے والے افسر انوچیت بھی عدالت میں حاضر رہے۔ ایس آئی ٹی حمایت میں دلائل پیش کرنے والی اسپیشل پراسکیوٹر شری شیلا وڈوڈگی نے عدالت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قیمت پر ملزم کو ضمانت نہ دی جائے۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ نوین کمار نے گوری لنکشن کے قتل کے لئے اہم ملزمین کی مدد کی ہے ۔ ملزم نے ایک بات فورنسک ٹسٹ کے لئے منظوری دی تھی اس کے بعد اس نے انکار کردیا ہے۔ابھی تک معاملہ کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ہے ۔ملزم کی ضمانت منظور کئے جانے کی صورت میں تحقیقات نامکمل ہوجائیں گے ۔ دونوں نوین کمار کے حامی اور مخالفین کی باتوں پر غور کرنے کے بعد بنچ نے معاملہ کو 9 جولائی تک ملتوی کردیا ہے ۔

دوسری طرف ایس آئی ٹی کی ٹیم نے گوری لنکشن قتل معاملہ کے متعلق بیجاپور ضلع کے دو نوجوانوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ بیجاپور ضلع کے رتناپور دیہات کے منوہر یوڈے کی طرف سے دی گئی تفصیل کے پیش نظر ایس آئی ٹی نے منوہر کے ساتھی سرینواس بھنڈاری اور اس کے دوست رگھوناتھ بھنڈاری سے دو دن قبل ہی پوچھ گچھ کی ہے ۔ اس دوران ملزم پرسورام واگمورے کی مدد کرنے کے الزام میں ایس آئی ٹی نے ہلگااور بستاواڈ دیہات کے چند نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...