گوری لنکیش قتل معاملہ میں فرد جرم داخل ، دوسرا ملزم بھی گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st May 2018, 12:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 31؍مئی (ایس او نیوز) ریاست کی معروف خاتون صحافی گوری لنکیش قتل معاملہ میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی ) نے عدالت میں فرد جرم داخل کردیا ہے۔ بنگلورو میں پانچویں اے سی ایم ایم کورٹ میں 650صفحات پر مشتمل اس فرد جرم میں 131گواہوں کے بیانات درج کئے گئے ہیں۔ گوری کے گھر کے قریب عوام، سی سی ٹی وی ماہرین ، ایف ایس ایل ماہرین، ملزمین کے بیانات اور ملزمین کے دوستوں کے بیانات سمیت متعدد نکات بھی شامل ہیں۔ گذشتہ سال 5؍ ستمبر کو راجہ راجیشوری نگر میں گوری کے مکان پر انہیں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا تھا ۔ گوری قتل معاملہ میں مدور سے تعلق رکھنے والے نوین کمار عرف ہوٹے منجا کو گرفتار کیا گیا ۔ اس کی دی گئی اطلاعات کی بنیاد پر ایس آئی ٹی نے پروین نامی ایک دیگر ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پروین نے مبینہ طور پر قاتلوں کی مدد کی تھی۔ اس بارے میں ثبوت بھی اکٹھا ہوئے ہیں ۔ گوری قتل سے چند دن قبل نوین کمار اپنے گاؤں سے باہر گیا تھا ، بعد ازاں واپس آگیا اور اس نے اپنے دستوں کے ساتھ بات چیت میں گوری قتل معاملہ میں شریک ہونے کا ذکر کیا تھا۔ نوین کمار نے اپنے دستوں سے یہ بھی کہا تھا مزید دو نشانے پورے کرنا ہے جن کی ذمہ داری دوسروں کو دی گئی ہے۔ فرد جرم میں نوین کمار کے دوستوں کے بیانات بھی داخل کئے گئے ہیں۔ دوسرے ملزم پروین کمار سے برآمد ڈائری میں ایس آئی ٹی کو متعدد معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ پروین نے ڈائری میں کوڈورڈ میں لکھا تھا کہ ’’گوری کا کیسے پیچھا کیا جائے، ان کے گھر کے قریب پہنچ کر کیسے حملہ کیا جائے، بائک کا نمبر پلیٹ اور ہلمیٹ کس طرح بدلا جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہونے سے بچنے کیلئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے‘‘۔ ایس آئی ٹی افسران نے ڈائری کے علامتی الفاظ کوڈی کوڈ کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ایس آئی ٹی کو گوری قتل کے بعد تلاشی کاررروائی کے دوران مقتولہ کے گھر سے قریب ایک کارتوس ملاتھا۔ یہ کارتوس گوری کے جسم کو سوراخ کرتے ہوئے باہر نکل گیا تھا۔ میٹل ڈٹکٹر کے ذریعہ ڈھونڈنے پر برآمد ہوا۔ افسران نے یہ بلٹ فارنسک لیباریٹری بھیجا تھا۔ فرد جرم میں فارنسک ماہرین کی رائے بھی درج کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمین نوین کمار اور پروین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں افراد بذات خود حملہ آور نہیں ہیں بلکہ انہوں نے قاتلوں کی مدد کی تھی۔ اس طرح وہ کون لوگ تھے جنہوں نے گوری لنکیش پر دو گز سے کم کی دوری سے فائرنگ کی تھی تاحال معلوم نہیں ہواہے، تفتیش ابھی نامکمل ہے۔ علاوہ ازیں ایک اور مصنف بھگوان کے قتل کے معاملہ میں بھی بنگلورو کے اپارپیٹ پولیس کے گرفتار کردہ ملزمین کو بھی حراست میں لے کر ایس آئی ٹی نے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...