گوری قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس افسران کی کامیابی لائق ستائش: مینگلور میں وزیر اعلیٰ کماراسوامی کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th September 2018, 12:50 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو 8؍ستمبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ کماراسوامی نے ضلع جنوبی کینرا کے ضلع پنچایت ہال میں منعقدہ ترقیاتی جائزہ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہ صحافی گوری لنکیش قتل معاملے کی تحقیقات میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ لائق ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹر ایم ایم کلبرگی قتل معاملے کو بھی پولیس نے پوری سنجیدگی سے لیا ہے اور گہرائی سے اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ 

کماراسوامی نے کہا کہ کچھ طاقتیں ووٹ حاصل کرنے کے لئے عوامی سطح پر جو طریقۂ کار اختیار کررہی ہیں اس کا چرچا ہرجگہ ہورہا ہے۔ حکومت اس کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے اور جائزہ لے رہی ہے۔امن وامان کو برقراررکھنے اور عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچنے سے روکنے کے لئے حکومت ضروری اقداما ت کررہی ہے۔ جنوبی کینرا میں بارش سے ہونے والے نقصانات اور ریلیف کے تعلق سے بولتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ ضلع انچارج وزیر یوٹی قادر اور ضلع انتظامیہ کے افسران نے بہت ہی عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیتی باڑی کوہونے والے نقصانات کے بارے میں اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی نے توجہ دلائی ہے۔ حکومت کی طرف سے ایسے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کی جائے گی۔

کمارسوامی نے کہا اینڈوسلفان سے متاثرہ خاندانوں کے بارے میں مکمل معلومات پر مبنی رپورٹ انہیں فراہم کرنے اور منشیات کی فروخت اور اس کے استعمال پر روک لگانے کے سلسلے میں ضلع ڈی سی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت ضلع کی ترقی اور امن وامان کی بحالی کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔ یتین ہولے منصوبے کے تعلق سے انہوں نے کہا کہزور زبردستی سے نہیں بلکہ عوامی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے منصوبوں پر عمل کرناان کی پالیسی ہے۔ 

بی جے پی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کمارا سوامی نے کہا کہ کسانوں کا قرضہ معاف کرنے کے سلسلے میں بی جے پی کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور بی جے پی نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں کرنے کے موضوع پر اقتصادی محکمہ سے صلاح ومشورہ کے بعد اقدام کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کے اس دورے اور پریس کانفرنس کے دوران ضلع انچارج وزیر یوٹی قادر کی غیر حاضری کے تعلق سے کماراسوامی نے واضح کیا کہ اس بارے میں کسی کوخواہ مخواہ کے اندازے لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر موصوف کی طبیعت خراب ہے اوروہ زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق وہ میٹنگ میں حاضر ہونے سے قاصر رہے ۔ میں نے ان سے تمام ضروری تفصیلات حاصل کرکے میٹنگ میں شرکت کی ہے۔ اس لئے کسی کو اس سلسلے میں بدگمانی کرنے کی ضرورت  نہیں ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ضلع ڈی سی سسی کانت سینتجل، پولیس کمشنر ٹی آر سریش ، اڈپی ضلع انچارج وزیر ڈاکٹر جئے مالا کے علاوہ محکمہ جاتی افسران اور سیاسی لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔