یلاپورمیں گیس ٹینکر اور ٹرک کے درمیان تصادم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2017, 9:40 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور، 8؍اکتوبر(ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 63پر یلاپور کے قریب اریبیل گھاٹ کے ایک کراس پر گیس سے بھرے ہوئے ٹینکر اور سامان سے لدے ہوئے ٹرک کے درمیان خطرناک تصادم ہوگیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق انڈین گیس کا ٹینکر منگلورو سے ہبلی کی طرف جارہا تھا اس وقت بڑی تیز رفتاری سے آنے والی گوڈس لاری ٹینکر کے ساتھ سامنے سے ٹکرا گئی۔تصادم کی وجہ سے ٹینکر کا ڈرائیور اپنے کیبن میں ہی پھنس کر رہ گیاجبکہ کلینر کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔۔ بڑی مشقت کے بعد زخمی ڈرائیور کو باہرنکالا جاسکا اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال روانہ کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے۔کچھ دیر کے لئے اس علاقے میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل واقع ہوگیااور شاہراہ کے دونوں جانب موٹر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

گیس ٹینکر میں گیس بھری ہونے کی وجہ سے علاقے میں بڑے حادثے کے امکانات پر قابو پانے کے لئے سرکل پولیس انسپکٹر ڈاکٹر منجو ناتھ نائک کی قیادت میں پولیس اور فائر بریگیڈ عملے نے احتیاطی اور حفاظتی انتظامات کیے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...