مینگلور کے قریب پڈیل ہائی وے پر گیس ٹینکر اُلٹ گئی؛ گیس رسنے کی اطلاع کے بعد نیشنل ہائی وے بند

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th January 2019, 6:07 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور19/جنوری (ایس او نیوز) یہاں پڈیل۔ مرولی ہائی وے پر ایک گیس سے بھری ٹینکر اُلٹ جانے سے  گیس رسنا شروع ہوجانے   کے بعد  نیشنل  ہائی وے کو پولس نے بند کردیا ہے جس کے نتیجے میں  سڑک کے دونوں کنارے  ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیاہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پولس نے حفاظتی اقدامات کے تحت آس پاس کے سبھی علاقوں کے مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ  آگ کا استعمال نہ کریں اور ٹینکر کا معاملہ مکمل طور پر قابو میں آ نے تک احتیاط برتیں۔

حادثہ سنیچر دوپہر کو  اُس وقت پیش آیا، جب گیس سے بھری ٹینکر  مینگلور سے بنگلور کی طرف جارہی تھی کہ ہائی وے پر  ٹینکر  اُلٹ گئی۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی پولس سمیت فائر بریگیڈ موقع واردات پر پہنچ گئے اور ضروری اقدامات شروع کردئے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹینکر اُلٹنے کے نتیجے میں گیس رسنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا  جس کو دیکھتے ہوئے پولس نے فوری طور پر ہائی وے کو  عارضی طور پر بند کردیا تھا، بعد میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ واقعی میں گیس رسنا شروع ہوگیا  ہے، جس کے فوری بعد احتیاطی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ ہائی وے کب تک  بند رکھا جائے گا اور  معاملہ کب تک نپٹے گا۔

حادثے کے تعلق سے مزید جانکاری موصول ہونی باقی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...